عامر خان تیسری مرتبہ دلہا

2026-06-05
بالی وڈ اسٹار عامر خان تیسری مرتبہ دلہا بننے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ اداکار آئندہ ماہ اپنی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ یہ شادی 5 جولائی کو انتہائی نجی اور سادگی سے ہوگی جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور چند خاص دوست شرکت کریں گے جب کہ کورٹ میرج یا گھر پر ہی دستخط کرکے اس رشتے کو باقاعدہ نام دیا جائے گا۔ رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ عامر خان اور گوری گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان نے گزشتہ سال اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں میڈیا کے سامنے پہلی بار گوری اسپراٹ کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کروایا تھا۔ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی، اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی جو 2002 میں ختم ہوئی، ان سے عامر کے دو بچے جنید اور آئرا ہیں۔ اس کے بعد عامر خان نے 2005 میں ڈائریکٹر کرن راؤ سے دوسری شادی کی اور 2021 میں ان سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تاہم دونوں مل کر اپنے بیٹے آزاد کی پرورش کر رہے ہیں۔
فلم کی پروموشن کے دوران
2026-06-05
بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور مداح کے قریب آنے پر سکیورٹی اہلکاروں کے فوری ایکشن پرخوفزدہ ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور اپنی نئی آنے والی تیلگو فلم پیڈی کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وجے واڑہ میں فلم کی ایک پروموشنل تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اداکار رام چرن، ہدایت کار بوچی بابو سانا اور جھانوی کپور نے شرکت کی۔ خوشگوار ماحول اس وقت خراب ہوا جب رام چرن کے ایک مداح نے سکیورٹی کو توڑتے ہوئے ان سے ملنے کی کوشش کی، اسی دوران اداکار کے گارڈز آئے اور مداح کو اٹھا کر لے گئے۔ رام چرن کے ساتھ جھانوی کپور بھی بیٹھی تھیں جو مداح کے قریب آنے اورسکیورٹی مداخلت پر خوفزدہ ہوگئیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ میرب علی کے ہاتھ کی
2026-06-05
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نوجوان اداکارہ میرب علی کے ہاتھ کی سرجری ہوگئی۔ حال ہی میں اداکارہ کے ہاتھ کی سرجری ہوئی جس کے بارے میں میرب علی نے اپنی ویڈیو میں بتایا۔ میرب علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کے حوالے سے مداحوں کا آگاہ کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ میرے ایک ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی میں تکلیف ہوگئی ہے، انگلی کو سیدھا کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیورولوجسٹ کو بھی دکھایا جنہوں نے تسلی بخش جواب دیا تاہم مسئلہ حل نہ ہونے پر ہڈی کے ڈاکٹر کو دکھایا گیا جنہوں سے سرجری کرنے کا کہا۔ ویڈیو کے آخر میں اداکارہ نے اپنی سرجری کے بعد ریکوری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
عامر خان تیسری مرتبہ دلہا
2026-06-05
بالی وڈ اسٹار عامر خان تیسری مرتبہ دلہا بننے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ اداکار آئندہ ماہ اپنی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ یہ شادی 5 جولائی کو انتہائی نجی اور سادگی سے ہوگی جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور چند خاص دوست شرکت کریں گے جب کہ کورٹ میرج یا گھر پر ہی دستخط کرکے اس رشتے کو باقاعدہ نام دیا جائے گا۔ رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ عامر خان اور گوری گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان نے گزشتہ سال اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں میڈیا کے سامنے پہلی بار گوری اسپراٹ کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کروایا تھا۔ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی، اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی جو 2002 میں ختم ہوئی، ان سے عامر کے دو بچے جنید اور آئرا ہیں۔ اس کے بعد عامر خان نے 2005 میں ڈائریکٹر کرن راؤ سے دوسری شادی کی اور 2021 میں ان سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تاہم دونوں مل کر اپنے بیٹے آزاد کی پرورش کر رہے ہیں۔
اگر بیٹا بیوی کو والدین سے
2026-06-05
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا ہےکہ ان کی بس یہی خواہش ہے کہ ان کی بہو بیٹے سے بے حد محبت کرنے والی ہو۔ حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کے دوران صاحبہ افضل نے اپنے بڑے بیٹے احسن افضل خان کی شادی اور بہو سے متعلق اپنی رائے پیش کی۔ صاحبہ کا کہنا تھاکہ ’ دنیا میں کوئی بھی شے مکمل نہیں، صرف اللّٰہ تعالیٰ کی ذات کامل ہے، میری بس یہی خواہش ہے کہ میری بہو میرے بیٹے سے بے حد محبت کرے اور رحم دل ہو، اگر وہ میرے بیٹے سے سچی محبت کرے گی تو ہماری غیر موجودگی میں بھی اس کا ہمیشہ خیال رکھے گی‘ ۔ صاحبہ نے کہا کہ اگر مستقبل میں میرا بیٹا اپنی بیوی کو والدین سے زیادہ اہمیت دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا کیوں کہ میں ذہنی طور پر اس بات کے لیے تیار ہوں۔ شو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ریمبو سخت سسر ثابت ہوں گے؟ تو صاحبہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ریمبو سخت نہیں بلکہ بہو سے دوستانہ تعلق قائم رکھیں گے جب کہ ریمبو شاید اپنی بہو کو صرف صحت مند غذا کے استعمال، کولڈ ڈرنکس سے پرہیز اور گھر کو اچھی طرح سنبھالنے کے مشورے دیں گے ۔ صاحبہ نے یہ بھی بتایا کہ احسن کے موبائل فون میں کئی لڑکیوں کے نام محفوظ ہیں تاہم اس وقت دونوں بیٹے اپنی تعلیم اور کیرئیر پر توجہ دے رہے ہیں اور شادی ان کی ترجیح نہیں۔
بالی وڈ کے معروف گلوکار و ریپر بادشاہ
2026-06-05
بالی وڈ کے معروف گلوکار و ریپر بادشاہ کے ریسٹورینٹ کو سیل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ انتظامیہ کی جانب سے گلوکار بادشاہ کے ریسٹورینٹ (کلب ساگو) کو متعدد سخت خلاف ورزیوں کے الزامات کے بعد سیل کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے یہ کارروائی تجارتی مراکز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کی جو ریگولیٹری اصولوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق معائنے میں متعدد خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا جن میں پارٹیشنز، کیبن، واش رومز، کچن ایریاز اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کی غیر قانونی تنصیب شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے یہ بھی دیکھا کہ ہلکے اسٹیل کے ڈھانچے اور چادروں کا استعمال کرتے ہوئے صحنوں کو غیر قانونی طور پر ڈھانپا گیا تھا۔ حکام نے کہا کہ کئی بار موقع دینے کے باوجود اصولوں پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا تھا جس وجہ سے کلب ساگو کو سیل کیا۔
پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار
2026-06-03
پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار ننھا کو مداحوں سے بچھڑے آج 40 برس بیت گئے تاہم وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ساہیوال میں 1942 میں آنکھ کھولنے والے رفیع خاور جنہیں دنیا “ننھا” کے نام سے جانتی ہے، پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کے وہ درخشاں ستارے تھے جنہوں نے تقریباً دو دہائیوں تک اپنے فن کے جادو سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ ان کی معصوم شخصیت ، منفرد اندازِ گفتگو اور بے ساختہ مزاح نے انہیں اپنے دور کے دیگر فنکاروں سے الگ شناخت دی۔ یہی انفرادیت انہیں بچوں سے لے کر بزرگوں تک ہر طبقے میں بے حد مقبول بناتی رہی۔ ننھا اپنی منفرد اداکاری، برجستہ مکالموں اور شاندار مزاحیہ کرداروں کے باعث شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔ انہوں نے اسٹیج، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلم کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ننھا نے متعدد یادگار ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، تاہم ان کی شہرت کا سب سے بڑا سبب مشہور مزاحیہ سیریز الف نون رہی، جس میں انہوں نے “ننھا” کا کردار ادا کیا اور یہی نام ان کی پہچان بن گیا۔ ننھا نے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد سپر ہٹ فلموں کے ذریعے شائقین کے دل جیتے۔ ’’سوہرا تے جوائی‘‘، ’’سالا صاحب‘‘، ’’نوکر تے مالک‘‘، ’’نمک حلال‘‘، ’’تیری میری اک مرضی‘‘ اور ’’مہندی‘‘ ان کی یادگار فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان میں ’’سالا صاحب‘‘ کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی، جس نے لاہور کے سینما گھروں میں مسلسل 300 ہفتوں تک نمائش کا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ ریکارڈ آج بھی پاکستانی فلمی صنعت کی تاریخ میں ایک نمایاں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اس عظیم فنکار کا انتقال 2 جون 1986 کو ہوا۔ ان کے انتقال کے باوجود ان کی فنکارانہ خدمات اور لازوال کردار آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ننھا کو دنیا سے رخصت ہوئے چار دہائیاں بیت چکی ہیں، تاہم ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی گونج آج بھی محسوس کی جا سکتی ہے۔ ان کے ادا کیے گئے کردار اور مزاحیہ انداز ناظرین کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں، جبکہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا۔ فن و ثقافت سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے ننھا کی 40ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
میری ماں نے میری شادی
2026-06-03
معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی 20 سالہ کامیاب ازدواجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کی دانشمندانہ سوچ نے ان کی شادی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنے شو میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ شادی کے ابتدائی برسوں میں کافی جذباتی اور جلد ردِعمل دینے والی تھی، جب بھی یاسر یا سسرال سے متعلق کوئی مسئلہ پیش آتا، میں فوراً اپنی والدہ کے پاس جا کر رونا دھونا شروع کر دیتی تھی۔ ندا یاسر نے بتایا کہ میری والدہ بہت سمجھدار تھیں، وہ میری باتیں خاموشی سے سن لیتی تھیں لیکن کبھی میرے آنسوؤں یا شکایتوں کو بنیاد بنا کر میرے شوہر کے خلاف رائے قائم نہیں کرتیں، وہ جانتی تھیں کہ غصے میں انسان بہت کچھ کہہ دیتا ہے لیکن چند دن بعد میاں بیوی کے درمیان صلح بھی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے بیٹی تو اپنے شوہر سے دوبارہ نارمل ہو جاتی ہے لیکن اگر والدین دانشمندی کا مظاہرہ نہ کریں تو ان کے دل میں داماد کے لیے منفی جذبات باقی رہ سکتے ہیں۔ ندا یاسر نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی دل دکھے یا غصہ آئے تو فوری طور پر خاندان کے افراد کو شامل کرنے کے بجائے کسی سمجھدار اور قابلِ اعتماد دوست سے بات کر لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی انسان کو صرف دل کا بوجھ ہلکا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، کسی اچھے دوست کے سامنے دل کی بات کر لینے سے ذہنی سکون ملتا ہے اور کئی مسائل خود بخود حل ہو جاتے ہیں۔
اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر
2026-06-03
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں، جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا اسٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔
بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن
2026-06-03
بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چوری کرلی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے جوہو میں اداکارہ کی والدہ کے گھر پر چوری کی واردات ہوئی جس کا علم اس وقت ہوا جب گھر والوں نے دیکھا کہ لاکر سے قیمتی سامان غائب ہے۔ پولیس نے روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات پر ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو اداکارہ کے خاندان سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت 47 سالہ راشی چھابریا کے نام سے ہوئی ہے جو 2020 سے اداکارہ کے گھر آ رہی تھی، خاتون نے اداکارہ کی والدہ کی مدد اور دیکھ بھال سے خاندان کا اعتماد حاصل کیا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ کے قبضے سے چند قیمتی گھڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں تاہم مزید زیوارت کی ریکوری کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے
2026-06-03
وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہےکہ پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی۔ لاہور میں معروف ہدایت کارہ سنگیتا کی نئی فلم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سنیما انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں، نوجوان نسل کو ٹچ اسکرین سے نکال کر سنیما کی طرف لائیں گے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم اچھے ڈرامے بنالیتےہیں تو اچھی فلم کیوں نہیں بناسکتے، اچھے ڈراموں کے ساتھ اچھی فلمیں بھی بنانا ہوں گی، نوجوان ہدایت کار فلمی دنیا میں نئی سوچ لے کر آئیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے فلمی دنیا کو نئی سمت دی ہے، فلم کسی مخصوص طبقے کے لیے نہیں ہونی چاہیے، اچھے موضوعات پر معیاری فلمیں بناناہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، فلموں کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیا جاسکتا ہے، فلم سٹی منصوبے میں تمام جدید سہولیات فراہم کریں گے، جو نوجوان فلم اور ڈرامہ پڑھ کر آرہے ہیں انہیں بھی موقع ملےگا۔
