نادیہ خان کی ٹیلی فلم میں اوور ایکٹنگ

میزبان و اداکارہ نادیہ خان عید سپیشل ٹیلی فلم میں اوور ایکٹنگ کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی فلمزہرہ جبین کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہانی زہرہ جبین نامی ایک بوڑھی غیر شادی شدہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جس کے گھر والے اس کی شادی کروانے کے لیے اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں۔
نادیہ خان زہرہ جبین کے کردار میں مداحوں کا کچھ زیادہ متاثر نہیں کر سکی ہیں، صارفین نے صرف ٹیلی فلم کا ٹریلر دیکھ کر ہی شدید تنقید کرنا شروع کر دی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان ٹیلی فلم میں اوور ایکٹنگ کی ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہاکہ اداکارہ کو اپنے شو میں اپنی اس ٹیلی فلم کا بھی جائزہ لینا چاہیے اور خود کو بھی اسی طرح نمبرز دینے چاہئیں جیسے وہ دوسروں کو دیتی ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




