مومنہ میری ریڈ لائن ، شادی سے پیچھے نہیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کے شوہر حمزہ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ثاقب چڈھر نے ہماری شادی رکوانے کیلئے مومنہ اقبال کے کردار پر الزامات لگانے کی کوشش کی، انہوں نے مجھ سے ذاتی طور پر رابطہ کیا اور مومنہ کے خلاف باتیں کیں تاکہ میں شادی سے پیچھے ہٹ جاں، لیکن میں نے ان کے تمام دعوے مسترد کر دیئے۔
حمزہ حبیب نے کہا کہ جب میں نے ان الزامات کو قبول نہیں کیا تو میرے کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی، ایف آئی آر میں میرا نام شامل نہیں کیا گیا بلکہ صرف فون نمبر استعمال کیا گیا، جو غیر اخلاقی اقدام تھا۔انہوں نے کہا کہ مومنہ میری بیوی اور وہ میری ریڈ لائن ہے، جو بھی ان کے کردار پر بات کرے گا، اسے جواب دینا پڑے گا، ہم سے مختلف نامعلوم افراد نے رابطے کیے اور مومنہ کے خلاف بیانات دینے کے بدلے پیسوں کی پیشکش بھی کی گئی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




