اسماء عباس کے برانڈ کی عید کلیکشن تنقید کی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماءعباس کے برانڈ کی عید کلیکشن پرصارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے،جس پر انکی بیٹی زارا نور عباس نے والدہ کا دفاع کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی ہے۔
نجی ٹی وی ’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق اداکارہ اسماء عباس نے اپنے برانڈکی عید کلیکشن متعارف کروائی،تاہم سوشل میڈیاصارفین نے ڈیزائنز کو بھارتی پنجابی ثقافت سے مشابہ قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا،ایک صارف نے لکھا کہ’’ یہ کوئی بکروں کی وارڈ روب لگتی ہے۔‘‘
اسی پر زارا نور عباس نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ ایسے ملک میں جہاں اظہارِ رائے کی آزادی کو بھی ٹرولنگ کا جواز بنا لیا جاتا ہے، خاص طور پر جب بات آرٹ اور سیلف ایکسپریشن کی ہو۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




