شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پر اداکار فیصل قریشی نے ساتھی اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں انور مقصور اور معین اختر کے روپ میں لپسنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ انور مقصود اور معین اختر کے لازوال مزاح کو دوبارہ تخلیق کیا، کس طرح ہم نے اس روایت کو آہستہ آہستہ اپنایا ہے۔ ’’این این آئی ‘‘ کے مطابق ویڈیو میں فیصل قریشی انور مقصود بنتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نے کہا آج مدرز ڈے ہے جواب میں اعجاز اسلم جو معین اختر کے جملے پر لپسنگ کررہے ہیں پوچھتے ہیں کہ آگے کیا کہا ہے؟ وہ بتاتے ہیں کہ السلام و علیکم۔ اداکار کہتے ہیں کہ کیوں؟ سلام کیوں کررہا ہے، مدرز ڈے منا رہے ہو سلام کیوں، گڈ ایوننگ کہو۔وہ کہتے ہیں کہ مدرز ڈے منا رہے ہیں سالے! فیصل کہتے ہیں کہ سالے مت کہیں؟ وہ کہتے ہیں کہ تمہیں نہیں کہہ رہا ہوں، ان انگریزوں کو کہہ رہا ہوں جو مدرز ڈے منا رہے ہیں۔