اب تو دعا کرتا ہوں کہ مجھے ایوارڈ نہ ہی ملے

سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ اب تو میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے یہ ایوارڈ نہ ہی ملے
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، فنونِ لطیفہ اور حکومتی رویوں پر کھل کر گفتگو کی۔عثمان پیر زادہ نے کہا کہ میرے خاندان نے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک مضبوط ورثہ قائم کیا ہے، اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کو حال ہی میں ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ والد اور بھائی بھی ماضی میں حکومتی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔
تاہم عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اتنے طویل اور کامیاب کیریئر کے باوجود مجھے اب تک کسی بڑے قومی اعزاز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا اور میں نہیں جانتا کہ میری خدمات کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔ اب تو میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے یہ ایوارڈ نہ ہی ملے، کیونکہ ان اعزازات پر اب سوال اٹھائے جاتے ہیں کہ آپ کس کو جانتے تھے جس کی وجہ سے آپ کو یہ اعزاز ملا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




