لاہور کی سیشن کورٹ نے آن لائن جواء ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ اور زرک نذیر کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت 1، 1لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کی۔ عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے سامنے کوئی ایسا متاثرہ شخص پیش نہیں ہوا جس نے یہ موقف اختیار کیا ہو کہ وہ ملزمان کی وجہ سے جوئے میں ملوث ہوا۔فیصلے کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کی سزا یا بریت کا حتمی فیصلہ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔