بھارت نے دوبارہ للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے: خواجہ آصف    space    خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر، وفاق سے صوبےکے حقوق ادا کرنےکا مطالبہ کردیا    space    دنیا امریکا اور اسرائیل آئندہ ہفتے ایران پر حملےکی تیاری کر رہے ہیں: خبر ایجنسی    space    وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت    space    آئی ایم ایف کا پاکستان سے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ    space    آئی ایم ایف کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافےکا مطالبہ    space    رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملکی آئی ٹی برآمدات 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں    space   

کولمبین گلوکارہ شکیرا ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری


2026-05-19

ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیراکو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہےکہ شکیرا کو ادا کیےگئے جرمانوں کی مد میں 6 کروڑ یورو سے زائد رقم سود سمیت واپس کی جائے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق شکیرا پر ٹیکس چوری کے الزامات عائد کیےگئے تھے تاہم عدالت نے انہیں بے قصور قرار دے دیا۔ شکیرا پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 سے 2014 کے دوران اسپین میں رہائش کے باوجود بیرونِ ملک رہائش ظاہر کر کے تقریباً ایک کروڑ 45 لاکھ یورو ٹیکس ادا نہیں کیا۔ ہسپانوی قوانین کے مطابق اگر کوئی شخص6 ماہ سے زیادہ اسپین میں قیام کرے تو اسے ٹیکس مقاصد کے لیے مقامی رہائشی تصور کیا جاتا ہے۔ شکیرا نے ہمیشہ الزامات کی تردید کی اور مؤقف اختیار کیا کہ اس عرصے میں ان کی زیادہ تر آمدنی عالمی میوزک ٹورز سے تھی اور وہ طویل عرصہ اسپین سے باہر رہیں۔ قبل ازیں شکیرا نے استغاثہ کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا تھا جس کے تحت انہوں نے 75 لاکھ یورو جرمانہ ادا کیا جبکہ ان کے خلاف ممکنہ 8 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا ختم کر دی گئی تھی۔ شکیرا نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے بچوں کے بہترین مفاد میں کیا۔

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس،

2026-05-19

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کے 342 کے بیان میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی،دوران سماعت ملزم عمرحیات کادفعہ 342 کا بیان ریکارڈکیاگیا، جس میں اس نے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کر دیا۔ ملزم نےعدالت میں کہاکہ اس کا ثناء یوسف سےکوئی جھگڑا یا رابطہ نہیں تھا اور نہ ہی اس نےکبھی ملاقات کی درخواست کی،اسے محض شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا کیونکہ دونوں سوشل میڈیا پر مشہور تھے,ثناء کےفالوورز نےپولیس پرسوشل میڈیا دباؤ ڈالا،جس کے باعث اسے کیس میں ملوث کیا گیا۔ دوران سماعت جج نےمختلف سوالات کیےجن میں ملزم کی مبینہ موجودگی،گاڑی رینٹ کرنے اور جائے وقوعہ سے متعلق سوالات شامل تھے،تاہم ملزم نے متعدد بار کہا کہ وہ وکیل کے بغیر جواب نہیں دے سکتا۔ بعد ازاں عدالت نےریمارکس دیےکہ دفعہ 342 کا بیان ملزم اور جج کے درمیان ہوتا ہے اور اس میں وکیل کی ضرورت نہیں۔ سماعت کے دوران عدالت میں ویڈیو بنانے پر جج نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں کوئی ویڈیو یا ٹک ٹاک نہیں بنائی جائے گی۔ ملزم نے وکیل کی موجودگی میں دوبارہ بیان ریکارڈ کروایا اورکہا کہ اس کا کیس سے کوئی تعلق نہیں، نہ وہ اسلام آباد آیا اور نہ ہی واقعے میں ملوث ہے۔ ملزم نے مزید کہا کہ اس کی گرفتاری شک کی بنیاد پر جڑانوالہ سے عمل میں لائی گئی، جبکہ پولیس نے اس کی ویڈیوز وائرل کیں اور مقدمہ مضبوط بنانے کیلئے جعلی رینٹ اگریمنٹ بنایا گیا۔

فہد مصطفی اور مہوش حیات کے رومانوی مناظر پر س

2026-05-19

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو بڑے نام فہد مصطفی اور مہوش حیات ایک طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، اور اس بار ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے ریلیز سے پہلے ہی خوب توجہ سمیٹ لی ہے۔دونوں اداکار آٹھ سال بعد ہارر فلم زومبیڈ کے ذریعے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، جو عید الاضحی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس وقت دونوں اسٹارز اپنی فلم کی بھرپور پروموشن میں مصروف ہیں، جبکہ مداح بھی اس جوڑی کی واپسی پر خاصے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔حال ہی میں فلم کا رومانوی گانا زرا زرا ریلیز کیا گیا ہے، جسے گلوکار ثمر جعفری نے اپنی آواز دی ہے۔ گانے میں فہد مصطفی اور مہوش حیات کے درمیان رومانوی مناظر نے فلم کی کہانی اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔ دونوں اداکاروں نے پروموشنز کے دوران یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ زومبیڈ ان کی مشترکہ فلموں میں سب سے زیادہ رومانوی پروجیکٹ ہے، جس کی وجہ سے فلم کے حوالے سے تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر ان مناظر کو لے کر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے اسے ضرورت سے زیادہ رومانوی قرار دیتے ہوئے تنقید کی، جبکہ بعض نے اسے فلمی کہانی کا حصہ قرار دے کر دفاع بھی کیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اداکار کی اہلیہ کے صبر کو سلام پیش کرتے ہیں، جبکہ کچھ صارفین نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں مواد کے معیار پر بھی سوالات اٹھائے۔ اسی طرح کچھ نے اسے بالی ووڈ کی غیر ضروری نقل قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے عالمی فلمی رجحانات سے متاثر قرار دیا۔زومبیڈ کی ریلیز سے پہلے ہی فہد مصطفی اور مہوش حیات کی جوڑی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن چکی ہے، اور فلم کے لیے تجسس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

لگتا ہے پنکی الیکشن جیت کر ایم این اے

2026-05-19

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے پنکی الیکشن جیت کر ایم این اے، وزیر یا مشیر نہ بن جائے، پاکستان کی سیاست کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنکی کو میڈیا نے کوریج دیکر انمول بنادیا ہے، اتنی کوریج تو وزیراعظم کو بھی نہیں ملتی جتنی پنکی کو دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پنکی کس کے کہنے پر اتنے جرائم کر رہی تھی اور پکڑی بھی نہیں جارہی تھی اس پر سوالات تو پیدا ہوتے ہیں۔مصطفی قریشی نے کہا کہ بھارت میں پھولن دیوی ایک ڈاکو تھی جس نے الیکشن لڑا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی۔ خدشہ ہے پنکی بھی اسمبلی کی رکن یا وزیر نہ بن جائے کیونکہ پاکستان کی سیاست کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔سینئر اداکار نے ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے حالات نے سب کو سائیکو بنادیا ہے، اللہ اس ملک کو سلامت رکھے اور عوام کو ریلیف ملے۔

کولمبین گلوکارہ شکیرا ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری

2026-05-19

ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیراکو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہےکہ شکیرا کو ادا کیےگئے جرمانوں کی مد میں 6 کروڑ یورو سے زائد رقم سود سمیت واپس کی جائے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق شکیرا پر ٹیکس چوری کے الزامات عائد کیےگئے تھے تاہم عدالت نے انہیں بے قصور قرار دے دیا۔ شکیرا پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 سے 2014 کے دوران اسپین میں رہائش کے باوجود بیرونِ ملک رہائش ظاہر کر کے تقریباً ایک کروڑ 45 لاکھ یورو ٹیکس ادا نہیں کیا۔ ہسپانوی قوانین کے مطابق اگر کوئی شخص6 ماہ سے زیادہ اسپین میں قیام کرے تو اسے ٹیکس مقاصد کے لیے مقامی رہائشی تصور کیا جاتا ہے۔ شکیرا نے ہمیشہ الزامات کی تردید کی اور مؤقف اختیار کیا کہ اس عرصے میں ان کی زیادہ تر آمدنی عالمی میوزک ٹورز سے تھی اور وہ طویل عرصہ اسپین سے باہر رہیں۔ قبل ازیں شکیرا نے استغاثہ کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا تھا جس کے تحت انہوں نے 75 لاکھ یورو جرمانہ ادا کیا جبکہ ان کے خلاف ممکنہ 8 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا ختم کر دی گئی تھی۔ شکیرا نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے بچوں کے بہترین مفاد میں کیا۔

رجنی کانت نے الیکشن میں

2026-05-19

بھارتی فلموں کے سپر اسٹار اداکار رجنی کانت نے جوزف وجےکی ریاستی انتخابات میں کامیابی اور تامل ناڈو کا وزیر اعلیٰ بننے پر خاموشی توڑ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں رجنی کانت آخرکار ان خبروں اور قیاس آرائیوں پر ردِعمل دے دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ وجے کے تامل ناڈو کے انتخابات میں کامیابی اور ریاست کا وزیراعلیٰ بننے پر ناخوش ہیں۔ رجنی کانت کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے مجھ پر بہت تنقید کی جا رہی ہے، اگر میں جواب نہ دوں تو یہ باتیں سچ مان لی جائیں گی۔ انتخابی نتائج کے بعد میں تامل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن سے ملا، اس پر بھی مجھ پر تنقید ہوئی، حالانکہ ہماری دوستی سیاست سے بالاتر ہے۔ رجنی کانت نے ان افواہوں کو بھی مسترد کر دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ وجے کے وزیراعلیٰ بننے پر وہ ناراض یا حسد کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ وجے کے جیتنے پر فوری طور پر میں نے انہیں مبارک باد دی، میں تو سیاست میں بھی نہیں ہوں، پھر مجھے وجے سے حسد کیوں ہوگا؟ ازراہ مذاق ان کا کہنا تھا کہ شاید اگر کمل ہاسن وزیراعلیٰ بن جائیں تو مجھے حسد ہوسکتا ہے، وجے اور میرے درمیان تو 25 سال کا فرق ہے، اس لیے ہمارا مقابلہ اچھا نہیں لگے گا۔ کمل ہاسن کے حوالے سے ان کے مزاحیہ جملے نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی اور مداحوں نے پریس میٹ کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر شیئر کیں۔ رجنی کانت کا یہ بھی کہنا تھا کہ وجے کی سیاسی کامیابی کی خبر ان کے لیے حیران کن تھی۔

والد کے سوا کروڑ واپس دلانے کیلئ

2026-05-18

بالی ووڈ کے اپنے عہد کے سب سے بڑے ولن مرحوم امجد خان کے بیٹے شاداب خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری نے ان کے والد کے ایک کروڑ 27لاکھ روپے ادا نہیں کئے تھے، کئی فلم ساز اور پروڈیوسرز ان کے والد کے مقروض تھے، لیکن کسی نے بھی آگے بڑھ کر یہ رقم واپس نہیں کی، ایسے میں انڈر ورلڈ ڈان نے ہمیں مدد کی پیشکش کی لیکن میری والدہ نے یہ مدد لینے سے منع کر دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں شاداب خان نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری کو میرے والد کے سوا کروڑ روپے سے زیادہ رقم ادا کرنا تھی۔ یہ رقم بڑے اور معروف پروڈیوسرز پر واجب الادا تھی، لیکن کسی نے بھی ادائیگی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اس زمانے میں یہ رقم اتنی زیادہ تھی کہ ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں تین سے چار فلیٹس خریدے جا سکتے تھے۔ شاداب خان کے مطابق ان کے والد نے ان لوگوں کے قرض معاف کر دیے تھے جو ادائیگی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے، لیکن جو لوگ رقم واپس کر سکتے تھے، انہوں نے بھی ادائیگی نہیں کی جس پر والد کی موت کے چند ماہ بعد ایک انڈر ورلڈ ڈان نے فون کر کے پیشکش کی کہ وہ یہ رقم واپس دلوا سکتا ہے، مجھے یاد ہے کہ میں نے وہ کال اٹھائی تھی۔ مشرق وسطی سے تعلق رکھنے والے ایک انڈر ورلڈ ڈان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ امجد صاحب کے اتنے پیسے واجب الادا ہیں، ہم تین دن میں یہ رقم آپ کے دروازے تک پہنچا دیں گے تاہم میری والدہ شہلا خان نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔ والدہ نے کہا کہ میرے شوہر نے کبھی انڈر ورلڈ سے کوئی فائدہ نہیں لیا، میں اب یہ روایت شروع نہیں کرنا چاہتی، اللہ ہمارا خیال رکھے گا۔

صنم سعید اور روما ریاض کانز فلم

2026-05-18

پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور ماڈل روما ریاض عالمی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ فلمی دنیا کے معروف فیسٹیول میں صنم سعید پہلی بار شرکت کر رہی ہیں، جہاں انہیں “South Asian Women Excellence in Cinema & Arts” کے پہلے اعزازی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانز میں ’’بیگم شمیم آرا‘‘ کی لیگیسی ساتھ لے کر جا رہی ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی ماڈل روما ریاض بھی عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی، جسے فیشن اور شوبز حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 2018 میں ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنی تھیں۔

عائشہ عمر نے ان سے منسوب

2026-05-18

اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب کیے جانے والے متنازع بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک بیان وائرل ہو رہا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جو مرد گھروں میں سکون نہیں پاتے، انہیں غیر ازدواجی تعلقات قائم کر لینے چاہئیں۔ اس حوالے سے عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ کبھی ایسی سوچ رکھ سکتی ہیں اور نہ ہی ایسا بیان دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھوکا دہی اور غیر ازدواجی تعلقات ان کے نزدیک مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور یہ ان کی شخصیت اور اقدار کے خلاف ہے۔ اداکارہ نے صارفین سے اپیل کی کہ کسی بھی خبر یا بیان کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کے ذرائع کی تصدیق ضرور کریں اور کسی کی ساکھ متاثر کرنے کیلئے جھوٹی معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ عائشہ عمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں، جنہوں نے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

سب لڑکے فراڈ ہوتے ہیں،

2026-05-18

پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے خود سے محبت کریں اور اپنے بارے میں سوچیں۔ حال ہی میں فرحان سعید نے اداکارہ مامیا شجفر کے ساتھ ایک انٹرویو دیا، جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انٹرویو میں مامیا شجفر نے کہا کہ بہت سے لڑکے خواتین کو جھوٹے وعدوں سے گمراہ کرتے ہیں جس پر اداکار نے کہا کہ سب لڑکے فراڈ ہوتے ہیں، لڑکیوں کو زیادہ سمجھدار ہونا چاہیے۔ اداکار نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے خود سے محبت کریں اور اپنے بارے میں سوچیں، دوسرے کو بچانے کیلئے اپنے ساتھ برا نہ کریں، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، کسی کو بھی بس ایک موقع دینا کافی ہے۔ اداکار نے مزید کہا کہ میں صرف لڑکوں کی برائی نہیں کرنا چاہتا، کچھ لڑکے بھی ایسے ہوتے جن کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے۔

سینیئر بھارتی فلم پروڈیوسر نے

2026-05-18

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سینیئر پروڈیوسر کے راجن نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 85 سالہ فلم پروڈیوسر کے راجن نے چنئی میں آدیار دریا میں چھلانگ لگائی۔ پولیس کے مطابق کے ارجن نے آدیار پل عبور کرتے ہوئے اپنے ڈرائیور سے گاڑی روکنے کو کہا جس کے بعد وہ اچانک گاڑی سے اترے اور دریا میں کو د گئے۔ ڈرائیور نے فوراً ریسکیو سروسز کو اطلاع دی، جو موقع پر پہنچے جس کے بعد سینیئر پروڈیوسر کو تلاش کرنے کا عمل شروع ہوا تاہم بعد ازاں ریسکیو حکام نے ان کی لاش برآمد کی اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کے راجن نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں تامل فلم انڈسٹری میں بطور پروڈیوسر قدم رکھا۔ فلمیں بنانے کے علاوہ انہوں نے چند فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔ وہ فلم ڈسٹری بیوٹرز کی ایک ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔ فلم پروڈیوسر کے راجن کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل فلم انڈسٹری کی مختلف شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کے راجن کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔