قومی کراٹے سٹار کھلاڑی آرزو ٹریفک حادثے میں جاں بحق

قومی کراٹے سٹار کھلاڑی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار18 سالہ آرزو دختر حیدر علی کوئٹہ میں حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔
غلام علی ہزارہ سپورٹس کمپلیکس، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی آرزو قومی مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرتی تھیں۔
آرزومقامی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اپنی ساتھی کے ہمراہ جاتے ہوئے موٹر سائیکل پھسل جانے کے سبب شدید زخمی ہو گئی تھیں۔
دریں اثناء چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر اور دیگر عہدے داران نے خاتون قومی کھلاڑی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




