اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن

فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کو متعدد خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیدیا۔
فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے کارروائی فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کی درخواست پر شروع کی گئی، اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن امتیازی سلوک اور کھیل کے اصولوں کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی۔
اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن پر ایک لاکھ 90 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا، ساتھ ہی اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کو سخت وارننگ جاری کردی گئی۔
کمیٹی نے 3 ہوم میچز میں امتیازی سلوک کے خلاف نمایاں بینر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




