پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے

2026-03-19
کھیلپاکستان سپر لیگ 11 کیلئے بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کی وجہ سےجزوی این او سی جاری کیا گیا ہے__فوٹو: فائل پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 11 کے لیے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا گیا۔ کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کی وجہ سےجزوی این او سی جاری کیا گیا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل کی وجہ سے بنگلا دیش کے مستفیض الرحمٰن کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے چھٹی مل گئی ہے، نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش میں 17 ، 20 اور 23 اپریل کو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے، ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 اپریل، 29 اپریل اور 2 مئی کو شیڈولڈ ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بنگلا دیش ٹیم کا کیمپ 27 مارچ سے شروع ہو گا۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق مستفیض الرحمٰن، پرویز حسین، شرف الاسلام، ناہید رانا، تنزید حسن اور ریشاد حسین کا پی ایس ایل میں معاہدہ ہے، بنگلا دیش کے پی ایس ایل میں کنٹریکٹڈ کھلاڑی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے، بنگلا دیش بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو جزوی این ا و سی جاری کیے ہیں۔ بی سی بی آفیشل کے مطابق کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب رہنے کا کہا گیا ہے، ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے لیے بڑی اہم ہے، فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو دو حصوں میں این او سی دیا گیا ہے، مستفیض الرحمٰن کو 26 مارچ سے 12 اپریل اور 24 اپریل سے 3 مئی تک این او سی دیا گیا ہے، مستفیض الرحمٰن کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ بی سی بی آفیشل کا کہنا ہے کہ تنزید حسن، شرف الاسلام ناہید رانا اور ریشاد حسین کو 12 اپریل تک این او سی جاری ہوئے ہیں۔ پرویز حسین کو 21 اپریل تک پی ایس ایل کے لیے این او سی جاری ہوا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان
2026-04-02
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز راولپنڈیز کے یاسر خان نے انکشاف کیا ہےکہ وہ بیٹنگ پریکٹس کے لیے ایک سال تک محمد رضوان کے گھر رہے۔ پشاور زلمی کے خلاف 46 گیندوں پر 83 رنز بنانے والے جارح مزاج بیٹر یاسر خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پی ایس ایل کے بعد میں نے سابق کپتان محمد رضوان سے بیٹنگ کے حوالے سے بات کی تو انہوں نے مجھے اپنے پاس بلا لیا، محمد رضوان کے پاس ایک سال گزارا، انہوں نے میرے ساتھ کام کیا جس کا فائدہ ہو رہا ہے، میں ایک سال رضوان کے گھر پشاور میں رہا، 2 سیشنز میں 3 سے 4 گھنٹے بیٹنگ کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میرا فرسٹ کلاس اچھا گیا، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پرفارمنس ہوئی، اب پی ایس ایل پر فوکس ہے، میں سمجھتا ہوں کہ محمد رضوان نے جس طرح مجھ پر کام کیا اس کا فائدہ ہو رہا ہے۔ یاسر خان کا کہنا تھاکہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کے لیے اچھا کرے، میں بھی چاہتا ہوں کہ ٹیم کو چیمپئن بنواؤں، ڈومیسٹک میں میری بہت اچھی پرفارمنسز ہیں، ٹھیک ہے میں قومی ٹیم میں نہیں آ سکا، یہ قسمت کی بات ہے، ابھی میرا ٹائم نہیں آیا، جب ٹائم آئے گا تو اللّٰہ خود راستہ بنا دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذہن میں آتا ہے تیزی سے موقع کیوں نہیں ملا لیکن یہ یقین بھی ہونا چاہیے کہ قسمت میں جو لکھا ہے وہی ہو گا، جب میرے نصیب میں ہو گا اللّٰہ خود لوگوں کے دلوں میں ڈالے گا۔ یاسر خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈیز میں سینئر اور جونیئرز مل کر ایک دوسرے کو مل کر سپورٹ کرتے ہیں اور ٹیم کا ماحول بہت اچھا بن چکا ہے۔
سری لنکن بولر اپنے ہی
2026-04-02
سری لنکن فاسٹ بولر نوان تھشارا اپنے ہی بورڈ کے خلاف عدالت چلے گئے۔ انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے کے لیے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ نوان تھشارا نے اپنی درخواست میں سری لنکن بورڈ کے صدر، خزانچی اور سی ای او کو فریق بنایا ہے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئی پی ایل کھیلنے کے لیے این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔ کولمبو ڈسٹرکٹ کورٹ میں کیس کی سماعت 9 اپریل کو ہو گی۔ آئی پی ایل میں نوان تھشارا کا رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا، فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر سری لنکا کرکٹ نے ان کو این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔ نوان تھشارا نے کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ 31 مارچ کو ختم ہو چکا ہے، بورڈ کو بتا چکا ہوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کو آگاہ کرنے کے باوجود فٹنس کے معیار پر این او سی نہ دینا غیر منصفانہ ہے۔
کم ترین ٹونٹی ٹونٹی میچز میں
2026-04-02
اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کم ترین ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 9 سنچریاں سکور کرنے کا بابر اعظم کا ملکی ریکارڈ توڑ دیا۔ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کرلی، میچ کے ہیرو صاحبزادہ فرحان رہے جنہوں نے ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی۔ صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 57 گیندوں پر ناقابلِ شکست 106 رنز سکور کیے جس میں 7 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ یہ صاحبزادہ فرحان کے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی 9ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی وہ 160 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے۔ صاحبزادہ فرحان اب تک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 166 میچز میں 34.66 کی اوسط اور 138.36 کے سٹرائیک ریٹ سے 5096 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 9 سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے 124 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ پاکستان کے بابر اعظم 244 اننگز میں 9 ٹونٹی ٹونٹی سنچریاں سکور کرکے اس فہرست میں تیسرے، جنوبی افریقہ کے رائلی روسوو 361 اننگز میں 9 ٹونٹی ٹونٹی سنچریاں بنا کر چوتھے، بھارت کے ویرات کوہلی 364 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے پانچویں جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 428 اننگز میں 9 ٹونٹی ٹونٹی سنچریاں بنا کر اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں
آئی پی ایل سمیت دیگر غیر ملکی
2026-04-02
لاہور میں آئی پی ایل اور غیر ملکی لیگز کے کرکٹ میچز پر جوا لگانے والے 2 بکی گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے ملزمان حسیب اکبر اور محمد عرفان کو گرفتار کرلیا ہے۔ رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے آئی پی ایل کے جاری کرکٹ میچز پر جوا لگایا ہوا تھا۔ ان کے قبضے سے 2 موبائل فونز، 6 لیپ ٹاپ اور ہزاروں روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان اٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ میچز پر بھی جوا لگاتے تھے۔ ملزمان مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوا بھی کرواتے تھے۔ ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔
شاندار سنچری بنا کر اپنی ٹیم
2026-04-02
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 8ویں میچ کے بہترین کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ سنچری بنائی اور ہماری ٹیم میچ جیتی۔لاہور میں حیدر آباد کنگز مین کے خلاف ملتان سلطانز کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے 57 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 8 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹ سٹاف اور منیجمنٹ کی بہت سپورٹ حاصل ہے، بالکل نہیں لگ رہا ہے کہ ملتان سلطانز میری نئی فرنچائز ہے۔اس فتح کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کی ٹیم نے پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
فیفا ورلڈ رینکنگ:
2026-04-02
فیفا ورلڈ رینکنگ میں فرانس ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔ فرانس نے 2018 کے بعد پہلی بار فیفا رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ تازہ رینکنگ میں اسپین دوسرے اور ارجنٹینا تیسرے نمبر پر چلے گئے جب کہ پرتگال ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگیا اور برازیل چھٹے نمبر پر چلا گیا۔ اس کے علاوہ ٹاپ 50 میں ترکیہ، آئیوری کوسٹ، سوئیڈن اور تیونس کی نمایاں بہتری رہی، ویتنام 9 درجے ترقی کے ساتھ سب سے بڑا جمپ لگانے والی ٹیم رہی جب کہ نیپال اور بھوٹان کی پوزیشن پہلے سے بہتر رہی۔ ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والی 48 ٹیموں میں سے 37 ٹاپ 50 میں شامل ہیں جب کہ اٹلی، ڈنمارک اور نائجیریا ٹاپ 30 میں ہونے کے باوجود ورلڈکپ 2026 سے باہر ہیں۔ پاکستان میانمار سے شکست کھاکر تنزلی کے بعد رینکنگ میں 202 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
15 سالہ سوریاونشی کیلئے
2026-04-01
سابق بھارتی کرکٹرز محمد کیف اور پیوش چاؤلہ نے 15 سالہ ابھرتے ہوئے بیٹر ویبھوو سوریاونشی کو بھارت کی ٹی 20 ٹیم میں جلد شامل کرنے کی حمایت کر دی ہے۔ نوجوان کھلاڑی نے انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا بلکہ ایک میچ میں صرف 35 گیندوں پر سنچری بھی اسکور کی۔ حال ہی میں انہوں نے 15 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر راجھستان رائلز کو چنائی سپر کنگز کے خلاف فتح دلائی۔ محمد کیف کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انہیں لگا کہ سوریاونشی کو بہت جلد ہائپ کیا جا رہا ہے، لیکن اب وہ اگلے لیول کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔ پیوش چاؤلہ نے بھی اس رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو انہیں تیزی سے قومی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ سابق کرکٹر امباتی رایودو نے بھی نوجوان بیٹر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھارتی کرکٹ کیلئے بڑا نام بن سکتے ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ عالمی چیمپیئن ٹیم میں جگہ بنانا آسان نہیں ہوگا۔
عراق نے بولیویا کو شکست
2026-04-01
عراق کی قومی فٹبال ٹٰم نے بولیویا کو 2-1 سے شکست دے کر 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پلے آف میچ میں عراق کی جانب سے پہلے علی الحمادی نے ابتدائی گول کیا، تاہم بولیویا نے برابری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں ایمن حسین کے فیصلہ کن گول نے عراق کو کامیابی دلائی۔ اس فتح کے ساتھ عراق ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی 48ویں اور آخری ٹیم بن گیا، اور وہ گروپ آئی میں فرانس، ناروے اور سینیگال کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔عراق نے 1986 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں واپسی کی ہے۔ کوچ گراہم آرنلڈ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے بھرپور جذبے کے ساتھ کھیل کر 4 کروڑ 60 لاکھ عراقی عوام کو خوشی دی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہیں۔
پی ایس ایل میں زیادہ فرق نہیں دیکھا،
2026-04-01
لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر پیٹر سڈل کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں زیادہ فرق نہیں دیکھا یہ آسٹریلیا کی طرح ایک لیگ ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر پیٹر سڈل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں 2 وینیوز پر میچز ہیں اس لیے کنڈیشنز ایک جیسی رہیں گی۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل میں اچھا کر رہے ہیں اور انہیں پاکستان کی طرف سے بھی موقع ملےگا ۔ پیٹرسڈل کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں زیادہ فرق نہیں دیکھا یہ آسٹریلیا کی طرح ایک لیگ ہے۔ پیٹر سڈل نے کہا کہ مجھے فاسٹ بولنگ اچھی لگتی ہے ،میں بیسٹ پلیئرز کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں اسی لیے میں اب تک کھیل رہا ہوں۔
ایران کی فٹبال ٹیم ورلڈکپ
2026-04-01
فیفا صدر جیانی انفینٹینو کا کہنا ہے کہ ایران کی فٹبال ٹیم ورلڈکپ کے اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی۔ فیفا کے صدر نے یہ بات ترکیے میں ایرانی فٹبال ٹیم ، ہیڈکوچ اور ایرانی فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر سے ملاقات کے بعد خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہی، جہاں ایران کی ٹیم کوسٹا ریکا سے دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے موجود تھی۔ خیال رہے کہ ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے، یہ ورلڈکپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے شروع ہوگا۔ ایران کے تمام میچز امریکا میں شیڈول ہیں اور ایران کو پہلا گروپ میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے، پھر 21 جون کو اس کا مقابلہ بیلجیئم اور 27 جون کو مصر سے ہوگا۔ گزشتہ دنوں ایرانی فٹبال فیڈریشن نےکہا تھا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے باعث اپنے میچزکو میکسیکو منتقل کرنےکے لیے فیفا سے مذاکرات کر رہی ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران فٹبال ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت حوالے سےکہا تھا کہ ان حالات میں ایران کا امریکا میں ورلڈ کپ کھیلنا مناسب نہیں ہوگا جب کہ ایران نے اس پر ردعمل میں کہا تھا کہ کوئی بھی ایران کی قومی ٹیم کو ورلڈکپ سے باہر نہیں کر سکتا۔ ایران کے اسپورٹس منسٹر نے بھی کھلاڑیوں کو گزشتہ ہفتے مخالف سوچ رکھنے والے ممالک کے سفر سے منع کیا تھا۔ تاہم آج کی ملاقات کے بعد فیفا صدر نے واضح کیا کہ ایران فیفا ورلڈکپ 2026 کے میچز طے شدہ مقامات یعنی امریکا میں ہی کھیلےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ورلڈ کپ میں ہوگا، اسی لیے ہم یہاں ہیں، میچز وہیں کھیلے جائیں گے جہاں قرعہ اندازی کے مطابق شیڈول ہیں۔ فیفا صدر نےکہا کہ وہ ایرانی ٹیم اورکوچ سے مل چکے ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پوسٹ میں فیفا صدر ایرانی ٹیم اور ہیڈکوچ کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ مجھے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں سے انطالیہ میں کوسٹا ریکا کے خلاف ان کے دوستانہ میچ سے قبل ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی۔ اس موقع پر مجھے کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا، ساتھ ہی ایران فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر اور ہیڈ کوچ سے بھی ملاقات ہوئی۔
