ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان اب بھی تمام بیٹرز سے آگے ہیں۔
صاحبزادہ فرحان ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں، وہ 383 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس فہرست میں زمبابوے کے برین بیننٹ 292 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جنوبی افریقہ ایڈن مارکرم 268 رنز کے ساتھ
تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھی پوزیشن پر ویسٹ انڈیز کے شمرون ہیں انہوں نے 248 رنز بنائے ہیں۔
پانچویں نمبر پر بھارت کے سوریا کمار یادیو ہیں انہوں نے 231 رنز بنا رکھے ہیں، اس فہرست کو دیکھا جائے تو صاحبزادہ فرحان، زمبابوے کے برین بیننٹ اور ویسٹ انڈیز کے شمرون ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




