ٹی 20 ورلڈکپ:

2026-02-09
کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کھیلنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پاکستان کو منانے کوششیں جاری ہیں اور پاکستان اپنی شرائط منوا کر بھارت سے میچ کھیل سکتا ہے تاہم حتمی فیصلے وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مذاکرات کے بعد حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے اور پاک بھارت کرکٹ میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کرینگے جس کے بعد بڑی پیشرفت ہوسکتی ہے اور پاکستان اپنی شرائط منوا کر میچ کھیل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امکان ہے کہ لاہور میں اتوار کی شب چار گھنٹے کے مذاکرات کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاملات بہتری آسکتی ہے اور مذاکرات کا دوسرا دو ر رات گئے جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بتا دیا گیا کہ حکومت پاکستان ہی حتمی فیصلہ کریگی، عمران خواجہ نے پاکستانی مؤقف آئی سی سی بورڈ ممبران کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس موقع پر اماراتی بورڈ کے مبشرعثمانی بھی مذاکرات میں ویڈیو لنک پرشریک ہوئے۔ سری لنکن اور اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے، ضرورت پڑی تو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پیر کو وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان آئی سی سی وفد کے سامنے اپنی سالانہ آمدنی میں اضافے کی شرط رکھے گا، پاکستان نے آئی سی سی وفد کو نہیں بلایا، وفد نے خود پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمران خواجہ کے سامنے واضح مؤقف رکھ دیا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کو رضامند کرنے کیلئے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین عمران خواجہ نے ہنگامی طور پر لاہور پہنچ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے اہم ملاقات کی۔ اسی دوران بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے بھی لاہور پہنچ کر محسن نقوی اور عمران خواجہ سے ملاقات کی۔ سری لنکا کے بعد امارات کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے رابطہ کرکے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی ہے تاہم محسن نقوی حتمی فیصلہ آنے سے قبل اس معاملے پر ایک بار پھر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ بھارتی بورڈ سے بات کرے گا کہ کھیل کی روح کے منافی اقدامات سے گریز کرے اور ہینڈ شیک جیسے ایشوز کو بڑھاوا مت دے۔ پاکستان کو میچ کیلئے راضی کرنے کیلئے کئی آپشن سامنے رکھے گئے، متحدہ عرب امارات کرکٹ حکام نے بھی پی سی بی کو فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ اتوار کو کولمبو میں ہونے والے میچ کے لیے حکومت پاکستان بنگلا دیش کی حمایت میں میچ کھیلنے سے انکار کرچکی ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور پہنچے جبکہ آئی سی سی کا مصالحتی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی وفد کا استقبال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور آئی سی سی وفد میں پاکستان بھارت میچ پر بات چیت ہوگی، آئی سی سی نے وائس چیئرمین عمران خواجہ کو پاکستان بھارت میچ کا ٹاسک سونپ رکھا ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر
2026-02-09
دبئی: آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بریٹ لی نے اس اہم فیصلے سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے آگاہ کیا جہاں انہوں نے دبئی منتقل ہونے کی وجوہات اور اپنے تجربات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ابتدا میں کام کے سلسلے میں کیے جانے والے چند دورے وقت کے ساتھ ساتھ بڑے مواقع میں تبدیل ہوگئے جس کے بعد دبئی کو اپنا نیا گھر بنانے کا فیصلہ کیا۔ بریٹ لی کے مطابق دبئی اب ان کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے جہاں نہ صرف پیشہ ورانہ مواقع موجود ہیں بلکہ ایک متوازن اور پُرسکون طرزِ زندگی بھی میسر ہے، دبئی میں انہیں بہترین لوگ، نئے مواقع اور خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملا ہے۔ دبئی کے ماحول کو بے حد متاثر کن قرار دیتے ہوئے بریٹ لی نے کہا کہ یہاں کی توانائی اور ترقی کا جذبہ انسان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے، دبئی ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر لمحہ کچھ نیا کرنے اور سیکھنے کا احساس ہوتا ہے۔ بریٹ لی نے خاص طور پر اپنے بچوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچے دبئی میں تیزی سے ترقی کررہے ہیں، یہاں کے اسکول اعلیٰ معیار کے ہیں اور کھیلوں کی سہولیات ہر جگہ دستیاب ہیں جو بچوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا سے اپنی وابستگی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہیں ہمیشہ اپنے وطن کو گھر کہنے پر فخر رہے گا۔ بریٹ لی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں گزاری گئی زندگی اور یادیں ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہیں گی اور وہ کبھی تبدیل نہیں ہو سکتیں تاہم بریٹ لی کا کہنا تھا کہ دبئی میں کچھ خاص بات ہے۔
پونٹنگ اور روی شاستری
2026-02-09
آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور معروف بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی حالیہ غیر مستقل کارکردگی پر کھل کر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف بابر اعظم نے 18 گیندوں پر صرف 15 رنز بنائے، جس پر دونوں سابق کرکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا۔ آئی سی سی ریویو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ اگر کوئی بیٹر 18 گیندوں پر 15 رنز بناتا ہے تو وہ ناصرف خود دباؤ میں آتا ہے بلکہ دوسرے اینڈ پر موجود بیٹر پر بھی دباؤ بڑھا دیتا ہے، بابر کو اننگز کے آغاز میں ہی باؤنڈریز لگانا ہوں گی ورنہ ٹیم کا مومینٹم متاثر ہو گا۔ روی شاستری نے بھی بابر پر بڑھتے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر کے اس مرحلے پر توقعات کا بوجھ کھلاڑی کو متاثر کرتا ہے، شاستری کے مطابق بابر کو ابتدائی گیندوں پر جارحانہ انداز اپنا ہوگا چاہے اس میں آؤٹ ہونے کا خطرہ ہی کیوں نہ ہو۔ روی شاستری نے خبردار کیا کہ اگر بابر نے جلد خود کو ایڈجسٹ نہ کیا تو ان پر سوالات مزید بڑھیں گے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مڈل اوورز انتہائی اہم ہوتے ہیں اور وہاں وقت ضائع کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی۔ پونٹنگ نے بابر کو نیدرلینڈز کے خلاف نمبر چار پر بیٹنگ کرانے کو بھی دباؤ میں اضافے کی وجہ قرار دیا اور مشورہ دیا کہ انہیں دوبارہ نمبر تین پر بیٹنگ کرائی جائے تاکہ وہ پاور پلے میں فیلڈنگ پابندیوں کا فائدہ اٹھا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بابر کی پاور میں کمی آئی ہے تو ٹیم کو انہیں زیادہ سازگار حالات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو یہ بڑا فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا بابر کو ٹیم میں برقرار رکھا جائے یا نہیں، کیونکہ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے پاکستان کو بابر اعظم کے بہترین ورژن کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنا اگلا میچ 10فروری کو کولمبو میں امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ گزشتہ روز آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور صدر بی سی بی امین الاسلام کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے میچ پر تاحالا سوالیہ نشان ہے، اور گروپ اسٹیج کا آخری میچ پاکستان ٹیم 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
2026-02-09
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو شکست دے دی۔ گروپ سی کا یہ میچ کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور اٹلی کو 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اٹلی کے بین میناٹی 52 اور ہیری میناٹی37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 4اور مارک واٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
2026-02-09
کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے متعلق آج کسی پیشرفت کا امکان نہیں ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات گزشتہ شب ختم ہوگئے جس کے بعد اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں محسن نقوی انہیں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بریف کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کی گائیڈ لائن بھی لیں گے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کو پیر 9 فروری تک ڈیڈ لائن دی ہے کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے فیصلہ کر لیں۔ لیکن اب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ سے متعلق آج کسی پیش رفت کا امکان نہیں ہے، ممکنہ طور پر پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارت سے میچ نہ کھیلنے
2026-02-09
ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات متوقع ہے، محسن نقوی آئی سی سی کی درخوست پر وزیراعظم سے ہدایات لیں گے۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھلانےکے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات 3گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہیں جن میں چیئرمین پی سی بی کا فوکس بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو جواب دیا ہےکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا فیصلہ حکومت کا ہے اور بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ بھی حکومت ہی کرےگی۔ آج بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں بنگلادیش کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
2026-02-09
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے مات دے دی۔ کولمبو میں کھیلےگئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 163رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سےکوشال مینڈس 56 ر نز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوک ریل اور بیری میکارتھی نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ہدف کے جواب میں آئرش ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ ہیری ٹیکٹر نے 40 اور راس ایڈائر نے 34رنز بنائے۔ تھیکشانا اور ہسارانگا نے تین، تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
2026-02-09
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات ختم ہو گئے جس کے بعد اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھلانےکے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات جاری رہے، مذاکرات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین مذاکرات 5 گھنٹے سے زائد جاری رہے جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا فوکس بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات ختم ہونے کے بعد اس معاملے پر اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی سی سی اور بی سی بی کے مابین تجاویز کا تبادلہ ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض انجام دیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا اور بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لیے فارمولہ تیار کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ تجاویز کی حتمی منظوری لینے کے لیے واپس روانہ ہو گئے ۔ بنگلا دیش بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی اپنی حکومت کو بریف کرنے کے لیے واپس روانہ ہو گئے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ باہمی فارمولے پر اتفاق کے بعد آج دوپہر آئی سی سی اور بی سی بی کا دوبارہ رابطہ ہوگا۔ اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو جواب دیا ہےکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا فیصلہ حکومت کا ہے اور بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ بھی حکومت ہی کرےگی۔ معاملہ کیا ہے؟ پاکستان بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنےکا اعلان کرچکا ہے، بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، یہ درخواست آئی سی سی نے مسترد کردی تھی اور بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کرلیا تھا۔ جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے بھارت سے 15 فروری کو شیڈولڈ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ ہونے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑےگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
2026-02-09
کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کھیلنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پاکستان کو منانے کوششیں جاری ہیں اور پاکستان اپنی شرائط منوا کر بھارت سے میچ کھیل سکتا ہے تاہم حتمی فیصلے وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مذاکرات کے بعد حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے اور پاک بھارت کرکٹ میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کرینگے جس کے بعد بڑی پیشرفت ہوسکتی ہے اور پاکستان اپنی شرائط منوا کر میچ کھیل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امکان ہے کہ لاہور میں اتوار کی شب چار گھنٹے کے مذاکرات کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاملات بہتری آسکتی ہے اور مذاکرات کا دوسرا دو ر رات گئے جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بتا دیا گیا کہ حکومت پاکستان ہی حتمی فیصلہ کریگی، عمران خواجہ نے پاکستانی مؤقف آئی سی سی بورڈ ممبران کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس موقع پر اماراتی بورڈ کے مبشرعثمانی بھی مذاکرات میں ویڈیو لنک پرشریک ہوئے۔ سری لنکن اور اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے، ضرورت پڑی تو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پیر کو وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان آئی سی سی وفد کے سامنے اپنی سالانہ آمدنی میں اضافے کی شرط رکھے گا، پاکستان نے آئی سی سی وفد کو نہیں بلایا، وفد نے خود پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمران خواجہ کے سامنے واضح مؤقف رکھ دیا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کو رضامند کرنے کیلئے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین عمران خواجہ نے ہنگامی طور پر لاہور پہنچ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے اہم ملاقات کی۔ اسی دوران بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے بھی لاہور پہنچ کر محسن نقوی اور عمران خواجہ سے ملاقات کی۔ سری لنکا کے بعد امارات کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے رابطہ کرکے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی ہے تاہم محسن نقوی حتمی فیصلہ آنے سے قبل اس معاملے پر ایک بار پھر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ بھارتی بورڈ سے بات کرے گا کہ کھیل کی روح کے منافی اقدامات سے گریز کرے اور ہینڈ شیک جیسے ایشوز کو بڑھاوا مت دے۔ پاکستان کو میچ کیلئے راضی کرنے کیلئے کئی آپشن سامنے رکھے گئے، متحدہ عرب امارات کرکٹ حکام نے بھی پی سی بی کو فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ اتوار کو کولمبو میں ہونے والے میچ کے لیے حکومت پاکستان بنگلا دیش کی حمایت میں میچ کھیلنے سے انکار کرچکی ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور پہنچے جبکہ آئی سی سی کا مصالحتی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی وفد کا استقبال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور آئی سی سی وفد میں پاکستان بھارت میچ پر بات چیت ہوگی، آئی سی سی نے وائس چیئرمین عمران خواجہ کو پاکستان بھارت میچ کا ٹاسک سونپ رکھا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
2026-02-07
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 27 رنز پر صائم ایوب 13 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا بھی 53 کے مجموعے پر 12 رنز بنا کر آریان دت کا شکار بنے۔ صاحبزادہ فرحان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان صفر پر بولڈ ہوگئے، دونوں کو پال وین میکرین نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں وین ڈر مرفی نے بابر اعظم کو کیچ آؤٹ کر لیا۔ محمد نواز 13 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سات وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو ورلڈکپ میں پہلی فتح سے ہمکنار کرایا۔ قبل ازیں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر نیدر لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیدرلینڈ کی جانب سے مائیکل لیوٹ اور میکس اوڈووڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا، پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میکس اوڈووڈ تھے جو 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ نیدر لینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لیوٹ تھے جو محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، مائیکل لیوٹ نے 24 رنز اسکور کیے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے ڈچ کھلاڑی ایکرمین تھے جو 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ باس ڈی لیڈ 30 رنز بنا کر محمد نواز کا دوسرا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے پانچویں وکٹ محمد ابرار نے حاصل کی جبکہ نیدرلینڈ کے چھٹے اور ساتویں کھلاڑی کو صائم ایوب نے آؤٹ کیا۔ وین ڈر مرفی نیدر لینڈ کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنہیں شاہین آفریدی نے سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ آخری اوور میں سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس طرح پوری ڈچ ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ نیدر لینڈ کی ٹیم 160 کے 170 کے درمیان اسکور کر لے گی لیکن پاکستانی بولرز نے میچ میں شاندار کم بیک کیا اور آخری 6 وکٹیں صرف 20 رنز کے عوض حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب، ابرار احمد اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی۔ نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ باس ڈی لیڈ 30 ، مائیکل لیوٹ 24 اور کولن ایکرمین 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ:
2026-02-07
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج سے آغاز ہوگا۔ 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوں گے۔ پاکستان ٹیم گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔ میچ کی تیاری کے لیے گرین شرٹس نے کولمبو میں بھرپور پریکٹس کی۔ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔ میچ کے دوران بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز اسکاٹ لینڈ کا سامنا کرے گا جبکہ بھارت کی ٹیم آمریکا کے مدِ مقابل ہوگی ۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے براہ راست نشر کیے جائیں گے ۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا وہ نمبر تین پر ہی بیٹنگ کریں گے، فی الحال تبدیلی کی ضرورت نہیں، کوشش تمام میچز جیتنے کی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے جو بیسٹ ہوگا وہ کھیلے گا، فخر زمان ہوں یا بابر اعظم ، اگر بیسٹ میں جگہ نہیں بنے گی تو نہیں کھلائیں گے۔ نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے بیٹر میکس اوڈاوڈ نے کہا پاکستان مضبوط ٹیم ہے، اندازہ ہے کہ اسے ہرانا مشکل ہے ۔