یوکرین کیلئے 7 کروڑ یورو کا ناقص اسلحہ اسکینڈل، ایسٹونیا کے وزیر دفاع مستعفی    space    ایران پر امریکا کا معاشی شکنجہ مزید سخت، یورپی یونین بھی مہم میں شامل ہوگئی    space    لاہور کا آرمی میوزیم دفاعِ وطن کی مکمل تاریخ کا عکاس    space    یوم دفاع وشہدا؛ پاک فوج،ایف سی اور کے پی پولیس ملک وقوم کی حفاظت کیلیے پُرعزم    space    وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار اولارا اوتونو کی ملاقات    space    2ماہ میں تجارتی خسارہ 18 فیصد بڑھ کر 7.1 ارب ڈالر ہوگیا    space    پاکستانی کھجور کی عالمی منڈیوں تک رسائی، متنوع اقسام اور برآمدی صلاحیت میں اضافہ    space   

پی ایس ایل ٹیموں میں عالمی دلچسپی میں اضافہ، بولی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع


2025-12-13

لاہور، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز میں عالمی سطح پر سرمایہ کاری اور شمولیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ایشین گیمز: بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

2026-09-22

ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ نشین میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ سمرتی مندھانا 79، شفالی ورما 48 کپتان ہرمن پریت کور 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ ریچا گھوش 49 اور بھارتی فلمالی 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ سری لنکا کی جانب سے سوگاندیکا کماری، کویشا دلہاری اور چمودی پرابودا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 217 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان چماری اتاپتو (29)، نیتھیانگانا (14) اور کویشا دلہاری (11) کے علاوہ کوئی دیگر بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکیں۔ بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے 3 جبکہ شفالی ورما، شریانکا پاٹیل اور شری چرانی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکن ٹیم شکست کے بعد سلور میڈل کی حقدار قرار پائی۔ اس سے قبل پاکستان نے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو شکست دے کر برانز میڈل جیتا تھا۔

جعلی کووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ، مشہور فٹبالر کو سزا کا امکان

2026-09-22

انگلش پریمیئر لیگ کے فٹبال کلب سنڈرلینڈ کے گرانیت شاکا نے کووڈ-19 وبا کے دوران جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ کھلاڑی کو اعتراف کے نتیجے میں بھاری جرمانے یا ممکنہ طور پر جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 33 سالہ سوئس کپتان نے لوسرن شہر کے پبلک پراسیکیوٹر دفتر کی جانب سے جاری فوجداری تحقیقات کے دوران اپنے ملک کے آئندہ نیشنز لیگ کے میچز سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب یہ شبہ پیدا ہوا کہ لوسرن کی ایک خاتون ڈاکٹر نے بعض افراد کو ویکسین لگائے بغیر ہی ویکسینیشن سرٹیفکیٹس جاری کیے تھے۔ ڈاکٹر نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ تاہم، شاکا نے انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں اس معاملے میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ان کے ماضی سے متعلق ایک معاملے پر بہت کچھ رپورٹ کیا گیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس بارے میں ذاتی طور پر اپنا مؤقف بیان کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کووڈ-19 ویکسینیشن کے حوالے سے وہ خود بہت تذبذب کا شکار تھے اور انہیں شدید تحفظات تھے۔ انہیں ویکسین پر عدم اعتماد تھا اور وہ خوف اور بے یقینی کی کیفیت سے دوچار تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جذباتی صورتحال میں، انہوں نے اپنے ان سوالات کے جوابات مناسب طریقے سے حاصل کرنے کے بجائے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا اور اب وہ واضح طور پر سمجھتے ہیں کہ یہ درست اقدام نہیں تھا۔ یہ ایک غلطی تھی اور انہیں اس پر افسوس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے فیصلے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، حقائق واضح کرنے کے لیے ہونے والی کارروائی کا سامنا کریں گے اور متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

2026-09-22

ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 31 رنز سے ہرا کر برانز میڈل جیت لیا۔ نشین میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثنا 45، گل فیروزہ 31 اور عالیہ ریاض 25 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ بنگلادیش کی جانب سے ناہیدہ اختر، شورنا اختر اور ریتو مونی نے 2، 2 جبکہ سنجیدہ اختر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلادیش کی ٹیم 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی۔ بنگلادیش کی شرمین اختر 46 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ نگار سلطانہ 25 رنز بناکر دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔ پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے 3 جبکہ فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو، عائشہ ظفر اور تسمیہ رباب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی جیت کے ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے برانز میڈلز کی تعداد دو ہو گئی۔ پہلا میڈل گزشتہ روز عاصم خان نے مکسڈ مارشل آرٹس میں حاصل کیا تھا۔

آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے تہلکہ خیز انکشافات، کھلاڑی نے اعتراف کرلیا

2026-09-22

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایک بار پھر مبینہ کرپشن کے الزامات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے تہلکہ کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی خفیہ کیمرہ تحقیقات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی پی ایل 2025 کے دوران ٹیموں کی پلیئنگ الیون سے متعلق معلومات مبینہ طور پر لندن میں موجود سٹے بازوں تک پہنچائی جاتی رہیں۔ رپورٹ میں سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رچت بھاٹیہ کا نام سامنے آیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر چنئی سپر کنگز کی ٹیم سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے عوض فی میچ 60 لاکھ روپے لینے کا اعتراف کیا۔ سابق کرکٹر نے گزشتہ دسمبر میں رپورٹرز کو میچ فکسنگ کی سرگرمیوں اور اپنے کردار سے آگاہ کیا۔ تہلکہ کے مطابق یہ معلومات اسنیپ چیٹ کے ذریعے لندن میں موجود بکیز تک پہنچائی جاتی تھیں اور پانچ میچز سے مبینہ طور پر تقریباً 3 کروڑ روپے حاصل کیے گئے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ معلومات فراہم کرنے والا کھلاڑی ایک نوجوان وکٹ کیپر بیٹر تھا جس کی شناخت بعد میں کرکٹ صحافی پرتیش ہلدر نے ایکس پر ونش بیدی کے طور پر کی۔ بیدی کو چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں 55 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ تہلکہ کی رپورٹ میں بھاٹیہ کے حوالے سے 2018-19 کے سید مشتاق علی ٹرافی میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ کرکٹر نے اعتراف کیا کہ سٹے بازوں سے رقم لینے کے عوض جان بوجھ کر دو گیندیں وائیڈ کرائیں۔ ایک وائیڈ گیند کے آٹھ لاکھ روپے طے ہوئے تھے جبکہ رانجی ٹرافی کی ایک ٹیم میں جگہ یقینی بنانے کے لیے رشوت دی تھی۔ بعد ازاں مبینہ سرگرمیوں کا دائرہ دہلی پریمیئر لیگ تک پھیلنے کا بھی دعویٰ سامنے آیا جہاں پلیئنگ الیون کی معلومات کے عوض فی میچ 40 لاکھ روپے کی رقم کا ذکر کیا گیا۔ بی سی سی آئی نے تاحال ان الزامات پر باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا۔

جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

2026-09-18

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جوز بٹلر نے یہ سنگ میل کارڈف میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران حاصل کیا۔ 7 بٹلر نے ایشان ملنگا کی گیند پر سنگل لے کر 15 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا اور ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔ بٹلر نے یہ رنز 528 میچز میں 35.46 کی اوسط اور 147.46 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں جن میں 9 سنچریاں اور 107 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ کیرون پولارڈ نے 754 میچز میں 14 ہزار 999 رنز بنا رکھے ہیں۔ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز 537 میچز میں 14 ہزار 581 رنز کے ساتھ تیسرے، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 463 میچز میں 14 ہزار 562 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 439 میچز میں 14 ہزار 284 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو شکست دے دی

2026-09-18

انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی سری لنکا کو شکست دے دی۔ کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔ پاتھم نسانکا 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ نے سری لنکن اوپنرز کی 56 رنز کی جارحانہ اوپننگ شراکت کے باوجود اس کی اننگز کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز تک محدود کردیا۔ لیام ڈاسن نے 3، جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے 2، 2 جبکہ سونی بیکر اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے صرف 12.1 اوورز میں کامیابی حاصل کرلی۔ ٹام بینٹن نے ناقابل شکست 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان ہیری بروک نے 8 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے گزشتہ 25 مکمل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 22ویں کامیابی حاصل کی ہے۔

ایشین گیمز: بھارتی خاتون جمناسٹ کو مرد کوچ کیساتھ ایک ہی کمرہ دے دیا گیا

2026-09-18

جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے دوران بھارتی جمناسٹ پرناتی نائیک اور ان کے کوچ اشوک مشرا کو رہائش کے حوالے سے غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی دستے کے ارکان کے لیے مختص کروز شپ پر پرناتی نائیک اور ان کے مرد کوچ کو غلطی سے ایک ہی کمرہ الاٹ کردیا گیا جس پر مخلوط جنس کی رہائش سے متعلق خدشات پیدا ہوئے اور معاملہ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں تقریباً رات ڈیڑھ بجے دونوں کے لیے الگ الگ کمروں کا انتظام کیا گیا تاہم اشوک مشرا کو نئے کمرے کی چابی حاصل کرتے وقت ایک اور مشکل پیش آگئی۔ ہوٹل انتظامیہ کو رجسٹر میں ان کی بکنگ نہیں مل سکی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری ریکارڈ میں نام درج کرتے ہوئے حرف ’آئی‘ رہ جانے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا۔ مشرا کی ایکریڈیٹیشن اور بکنگ کی تفصیلات دوبارہ چیک کرکے درست کی گئیں جس میں مزید تقریباً 45 منٹ لگ گئے اور وہ رات 2 بجے کے بعد اپنے کمرے میں پہنچ سکے۔ پرناتی نائیک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رہائش میں غلطی ہوئی تھی تاہم اسے رات تقریباً 2 بجے حل کرلیا گیا۔ پرناتی نائیک 19 ستمبر سے جمناسٹکس مقابلوں میں اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔

میچ کے بعد انگلش کپتان رضا اللہ کو مشورہ دینے پہنچ گئے

2026-09-15

محنت اور کوشش جاری رکھو اور فٹنس کا خیال رکھنا، انگلش کپتان جو روٹ نے رضا اللہ کو مفید مشوروں سے نواز دیا۔ ایجبسٹن میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نوجوان کرکٹر کے مطابق میچ کے بعد انگلش کپتان خاص طور پر ان سے ملاقات کیلیے آئے اور حوصلہ بڑھایا۔ ’ایکسپریس‘ کو برمنگھم سے خصوصی انٹرویو میں رضا اللہ نے کہا کہ عالمی سطح کے کھلاڑی سے اس طرح کی پذیرائی ملنا میرے لیے خوشی اور حوصلے کا باعث بنی، روٹ نے میری کارکردگی کو سراہا۔ رضا اللہ نے اپنے سفر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے کرکٹ کھیلنے کا آغاز بڑے بھائی کے ساتھ کیا، وہ مجھے موٹر سائیکل پر بٹھا کر گراؤنڈ لے کر جاتے تھے، 2019 میں ہارڈ بال کرکٹ شروع کی، اس سے قبل اور اس دوران ٹیپ بال سے بھی کھیلتا رہا۔ 2022 میں انڈر 19 کے ٹرائلز دیے لیکن اس وقت انتخاب نہ ہوسکا، میں نے ہمت نہیں ہاری اور اگلے سال دوبارہ ٹرائلز میں حصہ لیا۔ رضا اللہ نے کہا 2023 میں مجھے ضلع کی ٹیم میں جگہ ملی، پھر ریجن کی نمائندگی کا موقع ملا، 2025 میں پشاور کی جانب سے مہمان پلیئر کے طور پر کھیلنے کا موقع ملا اور وہاں سنچری اور ففٹی بھی بنائی۔ اس کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی نمایاں رہی اور اننگز میں 3 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ رضا اللہ نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی کارکردگی نے مجھے مزید اعتماد دیا اور میں اسی دوران بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی مسلسل بہتری لانے کی کوشش کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ والدین ہمیشہ میرے لیے دعا کرتے رہے، میں اپنے بھائیوں، دوستوں اور خاص طور پر کوچز کا شکرگزار ہوں جنھوں نے پوری زندگی ساتھ دیا، حوصلہ بڑھایا اور کبھی مایوس نہیں ہونے دیا۔ مسلسل محنت کرکے ایک مکمل آل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں رضا اللہ نے کہا کہ میں خود کو صرف فاسٹ بولر تک محدود نہیں رکھنا چاہتا بلکہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مسلسل محنت کرکے ایک مکمل آل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں۔ رضا اللہ نے کہا کہ اچانک اتنی توجہ اور کامیابیاں ملنا کسی خواب سے کم نہیں تاہم میں اس تمام صورتحال کو اپنی ذات کا کمال نہیں سمجھتا، سب اللہ تعالیٰ کی مرضی اور فضل سے ہوتا ہے، اس لیے میں شکر ادا کرنے کے ساتھ محنت جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں میدان میں اپنی کرکٹ سے بھرپور لطف اندوز ہوتا اور ہر میچ کو ایک نیا تجربہ سمجھتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ روزانہ کسی نہ کسی سے کچھ نیا سیکھوں اور خامیوں کو دور کرتے ہوئے کھیل میں بہتری لاؤں۔

انگلینڈ سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد بابر اعظم کا مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ

2026-09-15

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد اپنے مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے بطور گیسٹ پلیئر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ طویل فارمیٹ کے لیے اپنی فارم اور ردھم برقرار رکھ سکیں۔ اس درخواست کے بعد پی سی بی نے او جی ڈی سی ایل کے ساتھ یہ انتظام کیا۔ بابر اعظم دسمبر 2022 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری نہیں بنا سکے۔ 2023 سے اب تک 39 اننگز میں ان کی اوسط صرف 30.43 رہی ہے جبکہ اس دوران وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بنا سکے۔ ان کی آخری ٹیسٹ سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں 161 رنز کی تھی۔ سابق کرکٹرز کی جانب سے بابر کی تکنیک اور خاص طور پر شارٹ بال کے خلاف مشکلات پر بھی تنقید کی جاتی رہی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے۔ بابر نے آخری مرتبہ 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کو قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل جتوایا تھا۔ او جی ڈی سی ایل کے لیے بابر کی شمولیت اہم قرار دی جا رہی ہے جبکہ فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر عامر جمال بھی ایم آئی ٹی ایس کے لیے بطور گیسٹ پلیئر ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

بھارت کا ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

2026-09-14

بھارتی ویمن ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، تاہم بھارت نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ اوپنرز شفالی ورما اور سمرتی مندھنا نے 129 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، شفالی نے 68 جبکہ مندھنا نے 59 رنز بنائے۔ رچا گھوش نے 17 اور کپتان ہرمن پریت کور نے 14 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے متھالی ایودھیا، چماری اتاپتو اور چمودی پرابودا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 20ویں اوور کی آخری گیند پر 111 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان چماری اتاپتو نے 36 جبکہ نیلاک شیکا سلوا نے 22 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شری چرانی نے 4 اور دپتی شرما نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، تاہم بھارت نے ایک بار پھر اسپورٹس اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویمنز ایشیاکپ بھی متنازع بنا دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ویمنز ایشیاکپ فائنل کے مہمان خصوصی ہیں تاہم بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹائٹل جیتنے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارت کی مینز کرکٹ ٹیم نے صدر اے سی سی محسن نقوی سے کپ لینے سے انکار کر دیا تھا۔