شناختی کارڈ شہری کا حق ہے جو نہیں چھینا جاسکتا‘، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار    space    پاکستان کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر    space    حسینہ واجد نے بنگلادیش واپسی کا منصوبہ بنالیا، گرفتاری یا قتل کے خدشے کا بھی اظہار    space    بھارت: رام مندر کے چندے سے کروڑوں کی چوری میں ملازمین ملوث نکلے، تفتیش میں تہلکہ خیز انکشافات    space    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل کے نئے پروٹوکول جاری کردیے    space    میری اور صبا کی شادی 29 سال رہی: وسیم عباس نے علیحدگی کی وجہ بتادی    space    مفتی تقی عثمانی کاکرپٹو کرنسی سے متعلق فتویٰ سامنے آگیا    space   

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ،آئی سی سی کو بڑا دھچکا لگ گیا


2025-12-10

نجی براڈ کاسٹرنے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے چار سالہ انڈیا میڈیا رائٹس معاہدے کے بقیہ دو سال کے لیے کام نہیں کر سکتا کیونکہ اسے شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے۔

فیفا ورلڈکپ سے واپسی پر مصری فٹبال ٹیم کا شاندار استقبال، ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے مصری فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچی تو ہزاروں شائقین نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا

2026-07-11

فیفا ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی مصر کی قومی فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے، جہاں ہزاروں شائقین نے کھلاڑیوں کا پُرجوش استقبال کیا۔ فیفا ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کے بعد مصر کی قومی فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچی تو ہزاروں شائقین نے بحیرہ روم کے ساحلی شہر العلمین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبال کے لیے جمع ہونے والے شہری قومی پرچم لہراتے، حب الوطنی کے نغمے گاتے اور ٹیم کی تاریخی کامیابی پر مبارک باد دیتے رہے۔ شائقین نے قومی ٹیم کے کپتان محمد صلاح کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جن پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔ بعد ازاں قومی ٹیم کھلی بس میں شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزری، جہاں راستے بھر شہریوں نے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی آج قومی ٹیم، کوچنگ عملے اور انتظامی حکام سے ملاقات کریں گے۔ استقبال کے موقع پر متعدد شائقین قومی ٹیم کے کوچ حسام حسن کی تصاویر فلسطینی پرچم کے ساتھ اٹھائے ہوئے تھے۔ حسام حسن نے عالمی کپ کے دوران مختلف مواقع پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا تھا جسے شائقین نے خوب سراہا۔ خیال رہے کہ مصر کی ٹیم پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کے باوجود سرخرو وطن لوٹی۔ مصر کو میچ میں دو گول کی برتری حاصل تھی تاہم آخری لمحات میں تین گول کھاکر ٹیم اگلے مرحلے میں رسائی سے محروم ہوگئی۔ اس سے قبل مصر کی فٹبال فیڈریشن نے کوچ حسام حسن اور ان کے جڑواں بھائی ابراہیم حسن کے معاہدوں میں توسیع کا اعلان بھی کیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں کی خدمات 2030 تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ حسام حسن کی قیادت میں مصر نے کئی برس بعد عالمی کپ میں جگہ بنائی اور ملکی تاریخ کی بہترین عالمی کپ مہم مکمل کی۔

فیفا ورلڈکپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-07-10

فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ کپتان ایمباپے اور ڈیمبیلے کی عمدہ کارکردگی کی بدولت فرانس نے مراکش کو شکست دیکرفیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ میچ کی ابتداء سے ہی فرانسیسی ٹیم چھائی رہی۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن اگلے ہاف میں 6 منٹ میں فرانسیسی ٹیم نے 2 گول کرکے میچ اپنےنام کیا۔ بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل آغاز انتہائی شاندار تھا۔ فرانسیسی ٹیم نے مراکش کے گول پر کئی حملے کئے۔ ایمباپے کو ڈی میں گرانے پر فرانس کو پینلٹی ملی لیکن ایمباپے کی لگائی ہوئی ہٹ کو مراکشی گول کیپر نے باآسانی روک لیا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ررہا۔ دوسرے ہاف میں بھی فرانسیسی ٹیم نے مراکش کےگول پر کئی حملے کئے بلآخر 60ویں منٹ میں ایمباپے نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی اور 66ویں منٹ میں ڈیمبیلے نے خوبصورت گول کرکے فرانس کی برتری ڈبل کردی۔ 82ویں منٹ میں مراکش کو فری کک ملی جسے فرانسیسی گول کیپر نے خوبصورتی سے ناکام بنایا۔ اسی دوران مراکش کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا لیکن اس کے کھلاڑی کی کوشش بھی ناکام رہی۔ یوں فرانس کی ٹیم 0-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ ایمباپے کا منفرد ریکارڈ ایمباپے کے رواں ورلڈکپ میں گول کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔وہ فیفا ورلڈ کپ کے 2 مختلف ایڈیشنز میں 8، 8 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ ایمباپے نے 2022 کے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں بھی مجموعی طور پر 8 گول کیے تھے۔

انگلش بیٹرز نے بھارتی بولرز کا بھرکس نکال دیا، چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی بھارت کو ذلت آمیز شکست

2026-07-10

انگلینڈ نے بھارتی ٹیم کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ذلت آمیز شکست سے دوچار کر کے 5 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کے شہر برسٹول میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی کپتان شیریاس ائیر کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر انگلش بولرز کا سامنا نہ کرسکا بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، شیریاس ائیر 49 گیندوں پر 80 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور جوش ٹنگے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ فل سالٹ نے 59 اور ہیری بروک نے 79 رنز کی اننگز شاندار اننگز کھیلیں۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کو 5 میچوں کی سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل کے نئے پروٹوکول جاری کردیے

2026-07-10

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیےالکوحل کے نئے پروٹوکول جاری کر دیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے نئے پروٹوکول پر دستخط کر دیے جس میں بین اسٹوکس واقعے کےبعد کھلاڑیوں کو پروٹوکول کی وضاحت کی گئی ہے۔ پروٹوکول کے مطابق کھلاڑیوں پر میچ کے بعد اگلے روز بھی شراب پینے پر پابندی ہوگی، نئی پالیسی میں مڈنائٹ کرفیو بدستور برقرار رہے گا اور رات 10بجے کے بعد ہوٹل سے باہر رہنے کی صورت میں کھلاڑی کو مینجمنٹ یا سکیورٹی کو آگاہ کرنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق کھلاڑی شراب کے نشے میں پبلک میں نظرنہیں آئیں گے، کھلاڑیوں پر سوشل میڈیا پر الکوحل سے متعلق کسی بھی سرگرمی یا اشیاء کو پوسٹ کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے جب کہ کھلاڑی یا ٹیم ہوٹل کے پبلک ایریاز میں بھی الکوحل نہیں استعمال کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایک بار میں بین اسٹوکس اور گس اٹکنسن کے معاملے پر کافی تنقید ہوئی تھی، نومبر میں ہیری بروک بھی شراب پی کر جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے۔

فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے موقع پر بھی ہاف ٹائم شو منعقد کیا جائے گا۔ فائنل میں تاریخ کا پہلا ہاف ٹائم شو 19 جولائی کو نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں گلوکار جسٹن بیبر، میڈونا، شکیرا اور بی ٹی ایس کی پرفارمنس ہوگی۔ اس کے علاوہ برنا بوائے، گستاوو دودامل اور کولڈ پلے کے ساتھ پی ایس 22 کورس بھی ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔ جسٹن بیبر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ دنیا کو متحد کرتا ہے اور اس شو کا حصہ بننا اعزاز ہے۔ سیسمی اسٹریٹ اور دی مپٹس کے کردار بھی فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو کا حصہ ہوں گے۔

2026-07-09

کابل: افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بھارت سے کابل پہنچ گیا۔ افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بدھ کے روز بھارت سے کابل پہنچا، جہاں وہ انتقال سے قبل زیرِ علاج تھے۔ کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاپور زدران کے جسدِ خاکی کو وصول کرنے کے لیے بڑی تعداد میں اہلِ خانہ، رشتہ دار، دوست، حکومتی عہدیدار اور افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی موجود تھے۔ ائیرپورٹ پر خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میں قومی افغان ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑی بھی شامل تھے، جن میں راشد خان اور ابراہیم زدران نمایاں تھے۔

فیفا ورلڈکپ 2026: فائنل کے موقع پر ہاف ٹائم شو منعقد کیا جائے گا

2026-07-09

فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے موقع پر بھی ہاف ٹائم شو منعقد کیا جائے گا۔ فائنل میں تاریخ کا پہلا ہاف ٹائم شو 19 جولائی کو نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں گلوکار جسٹن بیبر، میڈونا، شکیرا اور بی ٹی ایس کی پرفارمنس ہوگی۔ اس کے علاوہ برنا بوائے، گستاوو دودامل اور کولڈ پلے کے ساتھ پی ایس 22 کورس بھی ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔ جسٹن بیبر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ دنیا کو متحد کرتا ہے اور اس شو کا حصہ بننا اعزاز ہے۔ سیسمی اسٹریٹ اور دی مپٹس کے کردار بھی فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو کا حصہ ہوں گے۔

فیفا ورلڈکپ 2026 کے 96 میچز میں کتنے گول ہوئے اور سب سے زیادہ کس ٹیم نے گول کیے؟

2026-07-09

فیفا ورلڈکپ 2026 کے 96 میچز میں ارجنٹینا سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم کےطور پر سامنے آگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فٹبال ورلڈکپ 2026 کے 96 میچز میں مجموعی طور پر 280 گول ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا 14 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم رہی جب کہ لیونل میسی ورلڈکپ میں 8 گولز کے ساتھ سرفہرست رہے اور ان کے مجموعی ورلڈکپ گول کی تعداد 21 ہوگئی۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی ایڈیشن میں 3 کھلاڑیوں نے 7 یا اس سے زائد گول کیے، میسی کے بعد ایمباپے اور ہالینڈ 7,7 گولز کے ساتھ نمایاں ٹاپ اسکورر میں شامل ہوگئے۔ ایمباپے نے ورلڈکپ ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے ریکارڈ کو 11 گولز تک بڑھا دیا۔ رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں اب تک 3 ہزار گول ہوچکے ہیں اور اس وقت ورلڈکپ میں 3 ہزار واں گول اینزو فرنانڈیز نے کیا۔ کھیلوں کی غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں اب تک 259 یلو اور 14 ریڈ کارڈز دکھائے جا چکے ہیں۔

فیفا ورلڈکپ: میسی نے ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

2026-07-08

ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے مصر کے خلاف ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران ایک ایسا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو وہ شاید کبھی نہیں چاہتے تھے۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مصر کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ امریکا کے شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں فیفاورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں ارجنٹینا نے 2 گول کے خسارے میں جانےکےبعد2-3 سےکامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں میسی نے ایک ناپسندیدہ ورلڈکپ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ مصر کے خلاف میچ میں میسی نے اپنے ورلڈکپ کیریئر کی چوتھی پنالٹی ضائع کر دی، جبکہ رواں ٹورنامنٹ میں یہ ان کی دوسری مس شدہ پنالٹی تھی۔ اس کے ساتھ ہی میسی فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پنا

فیفا ورلڈکپ : سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

2026-07-08

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ وینکوور میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کی ٹیمیں مقررہ اور اضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔ جس کے بعد پری کوارٹر فائنل میں فیصلے کیلئے دونوں ٹیموں کو 5،5 پنالٹی ککس دی گئیں جس میں سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو شکست دےکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی

2026-07-08

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے بھارتی سورماؤں بدترین شکست کا مزہ چکھا دیا۔ نوٹنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم صرف 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر 201 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح میچ میں بھارت کو 125 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔