پاکستان میں 2 دہائیوں بعد ٹاپ لیول اسکواش ٹورنامنٹ کی واپسی

پاکستان میں 2 دہائیوں بعد ٹاپ لیول اسکواش ٹورنامنٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔
پی ایس اے ورلڈ ٹور کا گولڈ ایونٹ "کراچی اوپن" 6 جنوری سے 11 جنوری تک کراچی میں منعقد ہوگا جس میں دنیائے اسکواش کے ٹاپ کھلاڑی شریک ہوں گے۔
ایونٹ میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم ہوگی، مینز اور ویمنز میں علیحدہ علیحدہ ایک لاکھ، 21 ہزار 500 ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




