نواز 2025 میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے بہترین پرفارمر بن گئے

آل راؤنڈر محمد نواز 2025 میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے بہترین پرفارمنس پیش کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر اور بائیں ہاتھ کے بلے باز محمد نواز پر وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے جو اعتبار اور اعتماد کیا، اس پر وہ مکمل طور پر پورا اترے، بالخصوص مختصر فارمیٹ ٹی 20 میں آل راؤنڈر محمد نواز سب سے آگے رہے۔
محمد نواز جولائی 2025 میں فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 21.52 کی اوسط سے 7 وکٹ لے کر مین آف دی سیریز رہے جبکہ اگست 2025 میں شارجہ میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای سیریز کے 5 میچوں میں 120رنز اور 10وکٹ کے ساتھ بہترین کھلاڑی رہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




