سری لنکا اور آسٹریلیا سے سیریز، قومی ٹیم میں منتخب کرکٹرز کو بی بی ایل چھوڑنا پڑے گی

لاہور : سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں منتخب ہونے والے قومی کرکٹرز کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) چھوڑنا پڑے گی۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے مشروط این او سی جاری کیے جاتے ہیں جبکہ قومی ڈیوٹی کے لیے کھلاڑیوں کو خود کو دستیاب رکھنا پڑتا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بی بی ایل کے لیے قومی کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں ، جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری ہوئے ہیں ان میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسن علی شامل ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




