دورہ پاکستان سے وطن واپسی کے بعد سری لنکن کرکٹرز سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پہنچ گئے

کولمبو: دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچتے ہی سری لنکن کرکٹرز اپنے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پہنچ گئے۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹرائی سیریز کھیلنے کے بعد آج صبح کولمبو پہنچی اور سری لنکا کرکٹ اسکواڈ کے اراکین وطن واپس پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے۔
ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا کی سربراہی میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا اور کھلاڑیوں نے امدادی سامان آرمڈ فورسز کے حوالے کیا اور اس مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کرنے پر فورسز کا شکریہ ادا کیا
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




