بابراعظم نے سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا

سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز میں کیچز لینے والے کھلاڑیوں میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بابر اعظم نے یہ اعزاز راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں کوشل مینڈس کا کیچ پکڑ کر حاصل کیا۔
فائنل میچ میں بابراعظم نے 3 کیچ پکڑے اور 170 انٹرنیشنل کیچز کے ساتھ شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اپنے کریئر میں167 کیچ کیے
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




