سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے 3 کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد میں جاری پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 3 کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔
حمزہ خان، نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے کوارٹر فائنل میچز با آسانی جیت لیے۔
چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں حمزہ خان نے ٹاپ سیڈ مصر کے کریم الحمامی کو 1-3 سے شکست دی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




