سری لنکا ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب، وطن واپس روانہ

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ ٹرائی سیریز کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔
بورڈ کے مطابق ٹیم کے کپتان چارث اسالنکا اور کھلاڑی فرنیڈو کو بہتر علاج کے لیے وطن واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔
اس اعلان کے بعد داسن شاناکا کو ٹیم کی عبوری کپتانی سونپی گئی ہے، جو موجودہ سری لنکا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بورڈ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت اور ٹیم کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میدان میں مکمل تیاراورمؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




