باووما کے بارے میں نامناسب تبصرے پر بمراہ پر جرمانے اور پابندی کا امکان

ایڈن گارڈن کلکتہ میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران جنوبی افریقی کپتان کے حوالے سے نامناسب تبصرہ کرنے پر جسپریت بمراہ مشکل میں پڑ گئے۔
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کے بعد ری ویو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بمراہ نے ٹیمبا باووما کو ’بونا‘ قرار دیا تھا۔
معروف کرکٹ ویب سائٹ وِسڈن کے مطابق اپنے تبصرے کے بعد بمراہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے خدشے میں گھر گئے ہیں۔
یہ واقعہ آرٹیکل 2.13 کے تحت آتا ہے جو کسی بھی کھلاڑی، آفیشل یا ریفری کے خلاف شخصی، توہین آمیز، ناشائستہ یا غیر اخلاقی زبان کے استعمال سے متعلق ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




