سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست، پاکستان نے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا کے 289 رنز کا ہدف پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کیا اور یوں سیریز میں بھی 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے سری لنکا کو بیٹنگ دی، سری لنکا کی ابتدائی چار وکٹیں 98 کے اسکور پر گر یں، پانچویں وکٹ پر سمارا وکرما اور جینتھ لیانگے نے 61 رنز جوڑے، وکرما 42رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
چھٹی وکٹ پر لیانگے اور مینڈس نے 73 رنز کی شراکت سے ٹیم کو سنبھالا دیا، مینڈس 44رنز بناکر میدان سے باہر گئے، لیانگے نے 54رنز کی اننگز کھیلی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




