تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہیں دوں گا، ساری توجہ کرکٹ پر ہے: بابراعظم

قومی کرکٹر بابراعظم نے گزشتہ 2 سالوں کے دوران بہتر پرفارم نہ کرنےکے باعث اُن پر تنقید کرنے والوں کو جواب دینے سے گریز کیا اور واضح کیا کہ ان کا کام کرکٹ کھیلنا اور گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے، اسی پر ساری توجہ مرکوز ہے۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ مشکل وقت گزرا تاہم میں نے اپنی فٹنس، بیٹنگ ، فیلڈنگ پر کام کیا، جب بھی کبھی مشکل وقت آئے اپنے اوپر اعتماد رکھیں۔
بابراعظم نے کہاکہ مداحوں نے برے وقت میں ہمیشہ سپورٹ کیا، مداحوں کی سپورٹ سے بہت حوصلہ ملا ، جو ٹارگیٹ تھا اس کے مطابق بیٹنگ کی، سنچری اسکور کرنےکے بعد اعتماد بحال ہواہے، خود پر بھروسہ تھا کہ سنچری اسکور کرنی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




