و یمنز ورلڈ کپ، بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ(ICC Women’s World Cup) کے دوسرے سیمی فائنل میں (australia women vs india women) بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، بھارت اور جنوبی افریقا 2 نومبر کو فائنل میں مدمقابل ہونگے۔
آسٹریلیا نے جیت کیلئے 339رنز کا ہدف دیا تھا،بھارت نے مطلوبہ ہدف 9 گیندوں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بھارت کی تاریخی جیت میں اسٹار بیٹر جمیما روڈریگز کی شاندار اننگز شامل تھی ۔انہوں نے 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




