کرکٹ میں انوکھا واقعہ، بنگلادیشی بیٹر چھکا لگا کر اُسی گیند پر ڈرامائی انداز میں آؤٹ ہوگئے

کرکٹ کے کھیل میں بے شمار ڈرامائی لمحات دیکھنے میں آتے ہیں، مگر بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں پیش آنے والا واقعہ سب سے عجیب اور اپنی نوعیت کا منفرد تھا۔
27 اکتوبر کو بنگلا دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد ہوم گراؤنڈ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک غیر معمولی واقعے کا شکار ہوگئے جب انہوں نے ایک زبردست چھکا مارا لیکن اسی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے آخری اوور میں بنگلا دیش کو 3 گیندوں پر جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے اور اس کی ایک وکٹ باقی تھی۔
بنگلادیشی بیٹر تسکین احمد نے بھرپور انداز میں شاٹ کھیلا، گیند لیگ سائیڈ کی باؤنڈری پار کر گئی،شائقین جھوم اٹھے، ساتھی کھلاڑی خوشی سے چلانے لگے کہ چھکا ہوگیا
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




