پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا سہارا مل گیا

2026-08-13
پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا سہارا مل گیا۔ انگلینڈ کے اوپنر ایمیلیو گے کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل تین روزہ وارم اپ میچ کے لیے پی سی سی سلیکٹ الیون کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ پہلے چار روزہ شیڈول تھا، تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان اتفاق کے بعد اسے تین روز تک محدود کردیا گیا ہے۔ میچ بدھ سے شروع ہوگا۔ ایمیلیو گے کو گزشتہ ہفتے ڈرہم کی جانب سے مڈل سیکس کے خلاف ون ڈے کپ میچ کھیلتے ہوئے دائیں کندھے میں انجری ہوئی تھی۔ وہ 17 گیندوں پر 9 رنز بنانے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ گزشتہ ہفتے اسکین کے بعد انجری کی تصدیق ہوئی تھی جس کے باعث پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی تھی، تاہم اب انہیں اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ پی سی سی سلیکٹ الیون میں شعیب بشیر اور میتھیو فشر کو بھی شامل کیا گیا جبکہ ٹیم کی کوچنگ انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک یارڈی کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا سہارا مل گیا
2026-08-13
پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا سہارا مل گیا۔ انگلینڈ کے اوپنر ایمیلیو گے کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل تین روزہ وارم اپ میچ کے لیے پی سی سی سلیکٹ الیون کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ پہلے چار روزہ شیڈول تھا، تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان اتفاق کے بعد اسے تین روز تک محدود کردیا گیا ہے۔ میچ بدھ سے شروع ہوگا۔ ایمیلیو گے کو گزشتہ ہفتے ڈرہم کی جانب سے مڈل سیکس کے خلاف ون ڈے کپ میچ کھیلتے ہوئے دائیں کندھے میں انجری ہوئی تھی۔ وہ 17 گیندوں پر 9 رنز بنانے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ گزشتہ ہفتے اسکین کے بعد انجری کی تصدیق ہوئی تھی جس کے باعث پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی تھی، تاہم اب انہیں اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ پی سی سی سلیکٹ الیون میں شعیب بشیر اور میتھیو فشر کو بھی شامل کیا گیا جبکہ ٹیم کی کوچنگ انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک یارڈی کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔
مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے
2026-08-13
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں مچل اسٹارک نے سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رنگانا ہیراتھ نے اپنے کیریئر میں 433 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ مچل اسٹارک کی وکٹوں کی تعداد 434 ہوگئی ہے۔مچل اسٹارک نے شادمان اسلام کی وکٹ حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔ پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے میں نمبر پر موجود ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے بالآخر اپنی
2026-08-12
پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نےبالآخر اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ رونالڈو اور 32 سالہ جارجینا نے 11 اگست کو پرتگال کے شہر کاسکائس (Cascais) میں ایک نجی تقریب میں شادی کی، جس میں ان کے 5 بچے بھی شریک ہوئے۔ رونالڈو کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں نے شادی کی انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔ یہ شادی جارجینا کی جانب سے اگست 2025 میں منگنی کا اعلان کرنے کے ایک سال بعد ہوئی۔ جارجینا نے اس وقت اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں انگوٹھی نمایاں تھی۔ واضح ر ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی ملاقات 2016 میں ہوئی تھی، جب جارجینا اٹلی کے مشہور برانڈ گوچی کے ایک اسٹور میں سیلز اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں۔ 2017میں دونوں پہلی بار زیورخ میں ہونے والے فیفا فٹبال ایوارڈز کی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ نظر آئے، جبکہ بعد میں رونالڈو نے جارجینا کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنے تعلق کو عوامی سطح پر ظاہر کیا۔ رونالڈو اور جارجینا کے 5 بچے ہیں جن میں جڑواں بچے ایوا ماریا اور میٹیو (9 سال)، بیٹی الانا (8 سال)، بیٹی بیلا (4 سال) اور رونالڈو کا 16 سالہ بیٹا کرسٹیانو جونیئر شامل ہیں، جو رونالڈو کے سابقہ تعلق سے ہیں۔ رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپریل 2022 میں بیلا کے نومولود جڑواں بھائی اینجل کی وفات کا اعلان کیا تھا۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم
2026-08-12
لاہور: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اولمپئن ارشد ندیم 21 اگست کو لوزین ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہیں لیں گے، ان لوزین ڈائمنڈ لیگ کی انٹری لسٹ میں نام شامل کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیولین تھرور ارشد ندیم اب ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ لیں گے، وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کر چکے ہیں۔ ارشد ندیم ویزہ ملتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے افریقا روانہ ہو جائیں گے، یہاں ٹریننگ کے بعد وہ ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ6سے14ستمبر تک بوڈاپسٹ میں ہو گی، ارشد ندیم الٹی میٹ چیمپئن شپ کے بعدایشین گیمز میں حصہ لیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی زخمی، چار روزہ میچ میں شرکت بھی مشکوک
2026-08-11
لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود کی انگلی کی انجری کے باعث چار روزہ پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شان مسعود نے لندن میں قومی ٹیم کے پہلے روز کے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ انگلی میں فریکچر کے باعث وہ ٹریننگ سے باہر رہے جبکہ ان کی انجری کا دوبارہ طبی معائنہ کل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل پینل شان مسعود کی انجری کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد چار روزہ پریکٹس میچ میں ان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں شان مسعود کے پریکٹس میچ میں شرکت کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں تاہم ان کی دستیابی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
2026-08-11
آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ 2027 گزشتہ دو ایڈیشنز کے مقابلے میں زیادہ ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ ون ڈے ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے کو میزبانی کی بنیاد پر براہ راست رسائی مل چکی ہے۔ 30 ستمبر کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ آٹھ پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے کے علاوہ براہ راست ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف بیلفاسٹ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کرکے ٹاپ آٹھ میں اپنی پوزیشن تقریباً یقینی بنالی ہے۔ اس طرح دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش اور افغانستان براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہوں گے جبکہ میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے پہلے ہی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب 10ویں نمبر پر موجود دو بار کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم کے پاس کٹ آف تاریخ سے قبل بھارت کے خلاف دو ون ڈے میچز باقی ہیں تاہم دونوں میچز جیتنے کی صورت میں بھی وہ ٹاپ آٹھ میں واپس نہیں آسکے گی۔ ویسٹ انڈیز کو فروری 2027 میں شیڈول کوالیفائر کھیل کر ورلڈکپ میں جگہ بنانا ہوگی۔ ایسوسی ایٹ ٹیموں کے لیے کوالیفکیشن کا مرحلہ مختلف مقابلوں پر مشتمل ہوگا۔ چیلنج لیگ میں 12 ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم ہوں گی، جہاں سے ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں کوالیفائر پلے آف میں پہنچیں گی۔ دوسری جانب کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کی آٹھ ٹیموں میں سے سرفہرست چار ٹیمیں براہ راست ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ بنائیں گی۔ 22 فروری سے 23 مارچ 2027 تک شیڈول دس ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کوالیفائر سے آخری چار ٹیمیں منتخب ہوں گی جو عالمی کپ میں شرکت کریں گی۔
انجری مسائل میں گھری بھارتی ٹیم میں سرفراز خان کی شمولیت
2026-08-10
بھارت نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے مڈل آرڈر بیٹر سرفراز خان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز خان کو انجری کا شکار ہونے والے سائی سدرشن کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سائی سدرشن دائیں پاؤں میں اسٹریس ری ایکشن کے باعث سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔ بی سی سی آئی کے مطابق وہ بینگلور میں قائم سینٹر آف ایکسیلنس میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ان کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سرفراز خان نے 2024 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 6 ٹیسٹ میچوں میں 371 رنز بنا چکے ہیں، جن میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ 2025 کے رانجی ٹرافی سیزن میں انہوں نے ممبئی کی جانب سے 7 میچوں میں 429 رنز اسکور کیے تھے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے دورے سے قبل بھارت کو کئی اہم کھلاڑیوں کی انجریز کا سامنا ہے جن میں جسپریت بمراہ اور واشنگٹن سندر بھی شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 اگست کو گال میں جبکہ دوسرا میچ 23 اگست سے کولمبو کے ایس ایس سی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
گول کی خوشی میں کھلاڑی سرنگ میں گر کر زخمی، وی اے آر نے خوشی بھی چھین لی
2026-08-10
برازیل میں فٹبال میچ کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک کھلاڑی سرنگ میں گر کر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق برازیلین سیری اے کے میچ میں کوربیٹا کے دفاعی کھلاڑی جاسی ماراناؤ گول کی خوشی مناتے ہوئے گراؤنڈ کے قریب موجود ایک تاریک سرنگ میں جا گرے۔جاسی نے چیپیکوئنسے کے خلاف پہلے ہاف میں اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلائی۔ گول کے فوراً بعد وہ گیند ہاتھ میں لیے خوشی سے شائقین کی جانب دوڑے اور اشتہاری رکاوٹ عبور کرنے کے لیے چھلانگ لگائی تاہم وہ دوسری جانب موجود سرنگ میں جا گرے۔ ان کے سنبھلنے کے کچھ ہی دیر بعد ریفری نے کھیل روک دیا، وی اے آر جائزے میں جاسی کا گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔ 29 سالہ جاسی دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں تک کھیلتے رہے لیکن بعد میں انجری کے باعث انہیں میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً ایک دہائی قبل کیمرون کے فارورڈ ڈیڈیرک جوئل تاگو بھی اسی میدان میں گول کے بعد اسی سرنگ میں جا گرے تھے۔ ان کا گول البتہ برقرار رہا اور وہ میچ مکمل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈ روانہ ہو گئی
2026-08-09
لاہور: قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیدرلینڈز اور بیلجیم کے لیے روانہ ہوگئی۔ ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم ایکشن میں دکھائی دے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل کھلاڑیوں کو 2 کروڑ روپے کا الاؤنس بھی جاری کردیا ہے۔ فارن ڈیلی الاؤنس کی رقم کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی ہے۔ پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم کے تمام لاجسٹک انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور کوچز کے سفر، رہائش اور طعام کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے جبکہ ٹیم کی روانگی سے قبل تمام مالی اور انتظامی امور بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی اور کامیابی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن: پاکستان کے عمیر عارف انڈر 17 چیمپیئن بن گئے
2026-08-09
پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کے فائنل میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔ فائنل میں عمیر عارف نے پہلا گیم 4-11 سے گنوایا تاہم اگلے دو گیمز میں 11-6 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کرلی۔ انگلش کھلاڑی نے چوتھا گیم 11-9 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تاہم فیصلہ کن گیم میں عمیر عارف نے 11-4 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ عمیر عارف اس سے قبل ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں، جبکہ وہ بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں۔
