فٹبال ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین وطن واپس پہنچ گئی۔ ارجنٹینا کو شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ 2026 کی فاتح بننے والی اسپین کی ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹاف اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔ فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے طیارے نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں لینڈ کیا، اسپین ٹیم کےکپتان روڈری ورلڈکپ ٹرافی ہاتھوں میں تھامےطیارے سے نکل اور ان کے چہرے پر خوشی دیدنی تھی۔ اسپین ٹیم کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے اوراسپین فٹبال فیڈریشن کے صدر رافیل لوزان بھی ٹیم کےساتھ تھے۔ یاد رہے گزشتہ روز فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔ نیویارک میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں اسپین کی ٹیم چھائی رہی اور دنیائے فٹبال پر آئندہ 4 سال کی حکمرانی قائم کرلی۔