فیفا ورلڈکپ کے تیسرے میزبان

کھیل فیفا ورلڈکپ کے تیسرے میزبان ملک امریکا میں بھی ایونٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
فیفا ورلڈکپ کے تیسرے میزبان ملک امریکا میں بھی ایونٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
فوٹو: ایکس
فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے تیسرے میزبان ملک امریکا کے شہر لاس اینجلس میں بھی ایونٹ کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
لاس اینجلس اسٹیڈیم میں میزبان امریکا اور پیراگوئے کے میچ سے قبل ایونٹ کی تیسری افتتاحی تقریب ہوئی جس میں میوزیکل بینڈز کی پرفارمنسز نے سماں باند ھ دیا۔
فارمنسز ایسی تھی کہ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائی جھومنے پر مجبور ہوگئے۔
اس سے پہلے ایونٹ کے دوسرے میزبان ملک کینیڈا میں بھی فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب ہوئی تھی۔ تقریب کے بعد میزبان کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان ہونے والا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
واضح رہے کہ فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی سب سے پہلے میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی۔
اس تقریب میں فٹبال اسٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا تھا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




