فٹ بال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے

2026-06-12
فٹ بال ورلڈکپ 2026 میں جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو دو ایک سے ہرادیا۔ فٹبال ورلڈکپ میں جنوبی کوریا اور چیک ریبپلک کے درمیان ہونے والے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔ دوسرے ہاف میں پہلےچیک ری پبلک نےجنوبی کوریا کے خلاف پہلا گول جبکہ بعدازاں جنوبی کوریا نے 2 گول کرکے میچ اپنے نام کیا۔ جنوبی کوریا کی جانب سے گول وانگ ای بیوم نے 67 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
میکسیکو میں فیفا ورلڈکپ
2026-06-12
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا شاندار، منظم اور پروقار تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا۔ فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں فٹبال اسٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ تقریب میں شکیرا اور برنا بوائے نے ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ ڈائی ڈائی گایا ۔ شکیرا کی انٹری سے قبل روایتی انداز میں رقص کے ساتھ میکسیکو میں ورلڈ کپ کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس کے بعد یکے بعد دیگرے مختلف فنکاروں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ میوزیکل پرفارمنس میکسیکو کے مشہور بینڈ "مانا" نے بھی پیش کی جس کے بعد وینیزویلیا سے ڈینی اوشین کی انٹری ہوئی ۔ کولمبین گلوکار جے بیلوین نے بھی اپنی پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں مداحوں کو اینٹرٹین کیا۔ اس کے بعد میکسیکو سٹی کا اسٹیڈیا آزٹیکا رنگوں کے بادلوں میں نہا گیا اور اس کے ساتھ 17 منٹ سے کم دورانیے کی یہ میوزیکل افتتاحی تقریب مکمل ہوگئی۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ فٹبال کے افتتاحی میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقا آمنے سامنے ہیں۔ ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان کینیڈا اور امریکا میں بھی پہلے پہلے میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کے افتتاحی
2026-06-12
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0۔2 سے شکست دے دی۔ میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم اسٹاڈیو ایسٹیکا میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف میکسیکو کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ 9ویں منٹ میں ایک موو پر میکسیکو کے یوہان کوئی نوننس گیند کو حریف کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلانے میں کامیاب رہے۔ اس ہاف میں میکسیکو کو چند اور مواقع بھی ملے مگر وہ اُس کو گول میں تبدیل نہ کرسکے، وقفے تک مقابلہ 0-1سے میکسیکو کے حق میں تھا۔ تاہم 67ویں منٹ میں میکسیکو کو برتری دگنی کرنے کا موقع مل گیا جب راؤل نے ایک پاس پر ہیڈر کے ذریعے گیند جنوبی افریقا کے جال میں پہنچا دی۔ بقیہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ 0-2 سے میکسیکو کی جیت پر ختم ہوا۔ میچ کے دوران ریفری نے جنوبی افریقا کے 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھایا جبکہ میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ کے ذریعے میدان سے باہر بھیجا۔ دوسرے ہاف کا آغاز بھی میکسیکو کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں کیا ، اس ہاف کی ابتدا میں میکسیکو کے کھلاڑی کو جنوبی افریقا کے ڈیفینڈر سٹ ہول نے خطرناک فاؤل کے ذریعے گرایا جس پر ریفری نے اُنہیں ریڈکارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا۔ میکسیکو کو اس فاؤل پر فری کک بھی ملی مگر گول نہ ہوسکا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی
2026-06-12
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں ہی انوکھا ریکارڈ بن گیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0۔2 سے شکست دے دی۔ میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم اسٹاڈیو ایسٹیکا میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف میکسیکو کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ اس میچ میں منفرد ریکارڈ بنا کہ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افتتاحی میچ میں3 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔ ریفری نے جنوبی افریقا کے 2 اور میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں 7 مواقع پر ایک میچ میں 3 یا زائد ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔ 2006 کے ورلڈ کپ میں پرتگال بمقابلہ نیدرلینڈز کے میچ میں سب سے زیادہ 4 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔
صومالی ریفری عمر آرتان
2026-06-12
صومالیہ سے تعلق رکھنے والے فٹبال ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ 2026 کے لیے میچ آفیشل مقرر کر دیا گیا ہے۔ یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی نے جمعرات کو باضابطہ طور پر ان کی تقرری کا اعلان کردیا ۔ 34 سالہ عمر آرتان کو اس سال امریکا ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ریفری کی ذمہ داریاں انجام دینی تھیں، تاہم انہیں امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔ وہ میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد واپس بھیج دیے گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں ورلڈ کپ کے ریفریز پینل سے دستبردار کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں وہ ترکی کے شہر استنبول سے واپس صومالیہ پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں ایک قومی ہیرو کے طور پر دیکھا گیا۔ فیفا ورلڈ کپ میں ذمہ داری سے محروم ہونے کے بعد عمر آرتان کو یوئیفا نے اب ایک بڑا موقع دیتے ہوئے سپر کپ میچ کے لیے مقرر کیا ہے، جو چیمپئنز لیگ فاتح پیرس سینٹ جرمین اور یوروپا لیگ چیمپئن آسٹن ولا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ 12 اگست کو آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں ہوگا ۔ یوئیفا کی جانب سے جاری بیان میں عمر آرتان کو “دنیا کے بہترین ریفریز میں سے ایک” قرار دیا گیا، اور اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ وہ ورلڈ کپ میں اس وجہ سے حصہ نہیں لے سکے کہ انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔
فٹ بال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے
2026-06-12
فٹ بال ورلڈکپ 2026 میں جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو دو ایک سے ہرادیا۔ فٹبال ورلڈکپ میں جنوبی کوریا اور چیک ریبپلک کے درمیان ہونے والے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔ دوسرے ہاف میں پہلےچیک ری پبلک نےجنوبی کوریا کے خلاف پہلا گول جبکہ بعدازاں جنوبی کوریا نے 2 گول کرکے میچ اپنے نام کیا۔ جنوبی کوریا کی جانب سے گول وانگ ای بیوم نے 67 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل
2026-06-11
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ساتھ مل کر کام کرنےکے لیے رضامندی ظاہرکردی۔ سابق کپتان یونس خان نے کراچی میں بلدیہ ٹاؤن اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنےکے لیے رضامندی ظاہر کردی۔یونس خان کا کہنا تھا کہ موقع ملے تو کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہوں، پاکستان ٹیم کے لیے ذمہ داری ملی تو اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔یونس خان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے، یونس خان ہو یا کوئی اور جسے موقع ملے پاکستانی بن کر خدمت کرے۔
گلوکار فلک شبیر نے مریم نواز
2026-06-11
معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر لباس کے حوالے سے قانون سازی کرنے کی ‘عاجزانہ درخواست’ کر دی ہے۔ گلوکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے سب سے پہلے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں ویپنگ (ای سگریٹ) پر پابندی عائد کرنے کے اقدام کو سراہا۔ پنجاب حکومت کے فیصلے کی تعریف کرنے کے ساتھ ہی فلک شبیر نے لباس کے معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے لیکن دو بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں مریم نواز سے عاجزانہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ عوامی مقامات، بازاروں اور سڑکوں پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کے خلاف بھی کوئی قانون بنایا جائے، ورنہ ثقافتی طور پر ہم تباہ ہو جائیں گے۔ فلک شبیر کی اس درخواست پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ صارفین کا ایک دھڑا اس بیان سے انتہائی خوش ہے اور ان کا ماننا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے ہماری ثقافت کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔ دوسری طرف، کچھ صارفین کا اصرار ہے کہ گلوکار نے اپنی تحریر میں کہیں بھی خواتین کا ذکر نہیں کیا، اس لیے انہیں خواتین مخالف نہیں کہا جا سکتا، بلکہ ممکنہ طور پر وہ شارٹس پہننے والے مردوں کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ اس بحث کے دوران صارفین کا ایک بڑا حلقہ اس اچانک آنے والے بیان پر حیرت کا اظہار بھی کر رہا ہے۔
چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ
2026-06-11
چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ مالدیپ میں کھیلےگئے میچ کے 24 ویں منٹ میں پاکستان کے شائق دوست نے ایک شاندار کک کے ذریعے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔ اس گول نے دنیا بھر میں پاکستانی شائقین کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے آخری لمحات میں ہارون حامد نے ایک اور فیصلہ کن گول اسکور کرکے پاکستان کی فتح کو یقینی بنا دیا اور اسکور 0-2 کر دیا۔ پاکستان کی اس شاندار مہم کی سب سے بڑی خاص بات یہ رہی کہ پورے ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے خلاف ایک بھی گول اسکور نہ ہو سکا جو ٹیم کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔ یہ فتح پاکستان فٹبال کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،کیونکہ یہ قومی ٹیم کا پہلا باقاعدہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل 1952 کے سیلون کپ میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹائٹل جیتا تھا، جب کہ 1991 کے ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی ٹیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا تاہم وہ انفرادی فٹبال ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ملٹی اسپورٹس ایونٹ تھا اس لیے مالدیپ میں حاصل یہ فتح اپنی نوعیت میں منفرد اور تاریخی ہے۔ پاکستان فٹبال فینز کا کہنا ہےکہ آج پاکستان نے صرف ٹائٹل نہیں جیتا بلکہ امید، اعتماد اور ایک نئے دورکی بنیاد رکھ دی ہے۔
دوستانہ میچ: ایک میچ میں برازیل
2026-06-11
امریکا نے برازیل کو دوستانہ میچ میں ایک گول سے شکست دے دی۔ برازیل اور امریکا کی ویمنز فٹبال ٹیموں کے درمیان فورٹالیزا میں کھیلا جانے والا دوستانہ میچ ایک غیرمعمولی اور ہنگامہ خیز مقابلے میں تبدیل ہوگیا۔ برازیل کی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو مجموعی طور پر 8 ریڈ کارڈز دکھائے گئے جن میں 2 پلیئرز اور 4کوچنگ اسٹاف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میچ کے بعد بھی 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا تاہم 55 ہزار تماشائیوں کے سامنے امریکا نے برازیل کو ایک گول سے شکست دی۔
نائٹ کلب واقعہ ایسا جرم نہیں
2026-06-11
ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر سابق کپتانوں ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن کا ردِعمل سامنے آ گیا۔ سابق کپتانوں ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے نائٹ کلب کے واقعے کو کپتانی سے نہ ہٹائے جانے والا جرم قرار دے دیا۔ اس حوالے سے ناصر حسین کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نے انگلینڈ ٹیم کے لیے بہت کچھ کیا ہے، انگلینڈ کے بہترین لمحات میں وہ ٹیم کا حصہ تھے، ون ڈے ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فتوحات کا حصہ تھے، وہ انگلینڈ ٹیم کے واریئر ہیں لیکن اس مرتبہ ان سے ایک بڑی غلطی ہوئی ہے۔ ناصر حسین کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ یہ ایک ایسا جرم ہے کہ ان کو فارغ کر دیا جائے، بین اسٹوکس کے لیے یہ ایک مشکل وقت ہے، عظیم کرکٹرز کے لیے یہ نہیں ہونا چاہیے کہ وہ جذباتی پن میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیں، مجھے افسوس ہو گا اگر ہم آخری مرتبہ بین اسٹوکس کو ایکشن میں دیکھ چکے ہیں۔ دوسری جانب مائیکل ایتھرٹن نے کہا ہے کہ یہ اس لیے اسٹوری بنی کیوں کہ ایشیز کے بعد انگلینڈ ٹیم کا ایک بیانیہ بن چکا ہے، فتح کے بعد رات گئے تک باہر رہنا فارغ کرنے یا استعفیٰ لینے والا جرم نہیں، وہ 4 برس سے انگلینڈ ٹیم کے کپتان ہیں، ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ وہ اس وقت کیا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس نے کوئی فیصلہ کرنا ہے لیکن اس کا ہمیں نہیں پتہ کہ وہ کیا کریں گے، مستقبل میں جب کوئی پوچھے گا کہ بین اسٹوکس کیوں ریٹائر ہوئے تو کیا کہا جائے گا؟ مائیکل ایتھرٹن کا کہنا ہے کہ یہ سن کر افسوس ہو گا کہ کرفیو کا قانون خود بنا کر توڑنے کی وجہ سے بین اسٹوکس ریٹائر ہوئے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور گس اٹکنسن کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
