اسلام آباد کے نظام حکمرانی میں بڑی تبدیلیوں کیلئے جامع اصلاحاتی منصوبہ تیار    space    کراچی میں نیا ٹیکس نافذ کرنے کی تیاری مکمل    space    امریکی صدر کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ بندی ممکن ہوئی، ٹرمپ کو امن کے داعی کے طور پر یاد رکھا جائے گا: وزیر اعظم    space    پاکستان مخالف سوال پر روسی صدر نے بھارتی صحافی کو لاجواب کردیا    space    نکاح کے بعد بیوی کو اس کے طے شدہ حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ    space    جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے نہ رُک سکے    space    پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت کے متنازع آبی منصوبے روکنے کیلئے زور دینے کا مطالبہ    space   

قومی فٹبال فینز کا انتظار ختم


2026-06-05

پاکستان فٹبال فینز کا طویل انتظار ختم ہوا، پاکستان ٹیم نے بالآخر 961 دن بعد فٹبال کے میدان میں کامیابی حاصل کرلی۔ مالدیپ میں جاری ڈائمنڈ جوبلی چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے میزبان ملک کو 0-3 سے شکست دی، پاکستان کے جانب سے عمر نواز، عبدالصمد ارشد اور ہارون حامد نے گول اسکور کیے ۔ مالے میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بنگلا دیش سے مقابلہ برابر کرنے کے بعد پاکستان ٹیم پر مالدیپ کے خلاف میچ ہر حال میں جیتنے کا دباؤ تھا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور جب ریفری نے وقفے کی سیٹی بجائی تو مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم نے پھرتی کا مظاہرہ کیا۔ 54 ویں منٹ میں پاکستان کے نوجوان عمر نواز نے گول کرکے ٹیم کو ایک ۔ صفر کی برتری دلادی، یہ عمر نواز کا پاکستان کے جانب سے دوسرا میچ تھا اور وہ پہلی مرتبہ اسٹارٹنگ الیون کا حصہ بنے تھے ۔ یاد رہے کہ عمر نواز کے بھائی حارث نواز 2014 کے سانحہ اے پی ایس میں شہید ہوئے تھے جبکہ دوسرے بھائی احمد نواز اس واقعے میں شدید زخمی ہوئے تھے ۔ جس کے بعد 2015 میں عمر نواز فیملی کے ساتھ برطانیہ منتقل ہوئے تھے اور وہیں اپنے فٹبال کا سفر شروع کیا۔ 84 ویں منٹ میں عبدالصمد نے گول کرکے مقابلہ 0-2 کیا اور 3 منٹ بعد ہارون حامد نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 0-3 کردیا اور اس ہی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔ یہ مالدیپ کے خلاف پاکستان کی 1991 کے بعد پہلی انٹرنیشنل فٹبال کامیابی ہے ۔ ساتھ ساتھ پاکستان فٹبال ٹیم نے بھی فتوحات سے محرومی کا موجودہ سلسلہ 961 دن کے انتظار کے بعد ختم کیا۔ پاکستان ٹیم نے اس سے قبل آخری میچ 17 اکتوبر 2023 کو کمبوڈیا کے خلاف جیتا تھا۔ پاکستان ٹورنامنٹ کا آخری پول میچ 7 جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا اور ٹاپ ٹو میں جگہ برقرار رکھنے کی صورت میں پاکستان ٹیم 10 جون کو فائنل کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کی

2026-06-05

بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کی فاتح ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو کے مستقبل پر حتمی فیصلہ کرنے سے قبل ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کی جائے گی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ فیصلے میں تاخیر کر سکیں گے۔ سلیکٹرز اس وقت ایسی طویل المدتی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں جس کے تحت آنے والا کپتان آئندہ دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک ٹیم کی قیادت سنبھال سکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹر شریاس ائیر کا نام سامنے آرہا ہے کہ ان کو ٹیم کی کپتانی سونپی جائے گی، اس کے علاوہ تلک ورما کو اکشر پٹیل کی جگہ نائب کپتان بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو کی قیادت میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا تاہم ان کی ناقص بیٹنگ سوالیہ نشان بنی رہی۔ آئی پی ایل 2026 میں بھی ان کی فارم متاثر کن نہ رہی اور انہوں نے ممبئی انڈینز کی جانب سے 13 میچوں میں صرف 270 رنز بنائے جب کہ ٹیم نویں نمبر پر رہی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نےقومی

2026-06-05

پاکستان ہاکی فیڈریشن نےقومی ہاکی کھلاڑیوں کو4کروڑ 50 لاکھ روپے اداکردیے۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 22 لاکھ روپے دیے گئے ہیں، کھلاڑیوں کو7 لاکھ پرو لیگ کی مد میں ادا کیے گئے۔ وزیراعظم کی جانب سےورلڈکپ میں کوالیفائی کرنےکی مد میں 15لاکھ دیےگئے۔ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ یہ پہلاموقع ہےکسی ایونٹ میں جانےسےقبل رقم ایڈوانس میں دی گئی،پرولیگ کےلیےکھلاڑیوں کوڈیلی الاؤنس کی مد میں رقم دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کوڈیلی الاؤنس کی مدمیں110ڈالرزکےحساب سےرقم دی گئی ہے، وزیراعظم کی ہدایات کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کےمعاملات دیکھ رہے ہیں،امید ہے کھلاڑی پرو لیگ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان ہاکی ٹیم 13 سے 20 جون تک بیلجیئم میں میزبا ن ٹیم اور اسپین سے پرولیگ کے چار میچ کھیل کر بھارت اور انگلینڈ کے ساتھ 23 سے 27 جون تک انگلینڈ میں پرولیگ کے 4 میچ کھیلے گی۔ قومی ہاکی ٹیم پرولیگ میں شرکت کے بعد نیدر لینڈز اور بیلجیئم میں 14 سے 30 اگست تک FIH ہاکی ورلڈکپ میں ایکشن میں ہوگی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف

2026-06-05

پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، پاکستان نے 158 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پاکستانی بولروں نے شاندار بولنگ کر کے آسٹریلوی ٹیم کو 157 رنز پر پویلین بھیج دیا، آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا تھا، آسٹریلوی ٹیم کےکپتان جوش انگلس نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، لیبوشین اور ایلکس کیری نے 19، 19 رنز اسکور کیے، ایڈم زمپا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ایک کھلاڑی کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی ، بابر اعظم نے 40 رنز کی محتاط اننگز کھیلی، معاذ صداقت نے 27 رنز بنائے، آخر میں عبدالصمد اور شاداب خان نے ساتویں وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت بنا کر میچ جتوا دیا۔ یاد رہےکہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دیکر میچ اپنے نام کیا تھا۔

کینگروز کیخلاف فتح

2026-06-05

لاہور: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد کہا ہے کہ ہوم سیریز میں سب اپنی پچز بناتے ہیں، ہم نے بھی سیریز جیتنی تھی۔ جمعرات کو پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ گرین شرٹس نے کینگروز کا 158 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ میچ کے بعد کپتان شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ کپ میں ابھی 14،15 ماہ باقی ہیں، کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ شاہین آفریدی نے کہاکہ ہوم سیریز میں سب اپنی پچز بناتے ہیں، ہم نے بھی سیریز جیتنی تھی، پچز مشکل تھیں، رنز کرنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو مسلسل موقع دینے کے لیے ٹیم تبدیل نہیں کی، شاداب خان پر سوالات اٹھے مگر اس نے کنٹرول سے بولنگ کی اور میچ جتوایا۔2 فاسٹ بولرز کھلانے میں حارث رؤف بہتر چوائس لگے، سینئرز بھی بہتری کی کوشش کر رہے ہیں، تھوڑا موقع دیا کریں۔

قومی فٹبال فینز کا انتظار ختم

2026-06-05

پاکستان فٹبال فینز کا طویل انتظار ختم ہوا، پاکستان ٹیم نے بالآخر 961 دن بعد فٹبال کے میدان میں کامیابی حاصل کرلی۔ مالدیپ میں جاری ڈائمنڈ جوبلی چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے میزبان ملک کو 0-3 سے شکست دی، پاکستان کے جانب سے عمر نواز، عبدالصمد ارشد اور ہارون حامد نے گول اسکور کیے ۔ مالے میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بنگلا دیش سے مقابلہ برابر کرنے کے بعد پاکستان ٹیم پر مالدیپ کے خلاف میچ ہر حال میں جیتنے کا دباؤ تھا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور جب ریفری نے وقفے کی سیٹی بجائی تو مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم نے پھرتی کا مظاہرہ کیا۔ 54 ویں منٹ میں پاکستان کے نوجوان عمر نواز نے گول کرکے ٹیم کو ایک ۔ صفر کی برتری دلادی، یہ عمر نواز کا پاکستان کے جانب سے دوسرا میچ تھا اور وہ پہلی مرتبہ اسٹارٹنگ الیون کا حصہ بنے تھے ۔ یاد رہے کہ عمر نواز کے بھائی حارث نواز 2014 کے سانحہ اے پی ایس میں شہید ہوئے تھے جبکہ دوسرے بھائی احمد نواز اس واقعے میں شدید زخمی ہوئے تھے ۔ جس کے بعد 2015 میں عمر نواز فیملی کے ساتھ برطانیہ منتقل ہوئے تھے اور وہیں اپنے فٹبال کا سفر شروع کیا۔ 84 ویں منٹ میں عبدالصمد نے گول کرکے مقابلہ 0-2 کیا اور 3 منٹ بعد ہارون حامد نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 0-3 کردیا اور اس ہی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔ یہ مالدیپ کے خلاف پاکستان کی 1991 کے بعد پہلی انٹرنیشنل فٹبال کامیابی ہے ۔ ساتھ ساتھ پاکستان فٹبال ٹیم نے بھی فتوحات سے محرومی کا موجودہ سلسلہ 961 دن کے انتظار کے بعد ختم کیا۔ پاکستان ٹیم نے اس سے قبل آخری میچ 17 اکتوبر 2023 کو کمبوڈیا کے خلاف جیتا تھا۔ پاکستان ٹورنامنٹ کا آخری پول میچ 7 جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا اور ٹاپ ٹو میں جگہ برقرار رکھنے کی صورت میں پاکستان ٹیم 10 جون کو فائنل کھیلے گی۔

پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص بیٹنگ

2026-06-03

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر این ہیلی نے آسٹریلین بیٹرز کے اسپنرز کو کھیلنے کے انداز پر سوالات اٹھا دیے۔ این ہیلی نے کہا مجھے نہیں علم دیگر ممالک کا لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے 50 اوور کی گیم مشکل ہوگئی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں تمام پرفارمنسز ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کے ارد گرد گھومتی ہیں، پچاس اوورز کی کرکٹ ٹیم میں کوئی بیٹر زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کرتا، یہ بہت زیادہ بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں زیادہ باونڈریز مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا پاکستان کے اسپنرز کے لیے آپ کو آگے بڑھ کر کھیلنا پڑتا ہے اٹیک کرنا پڑتا ہے، پاکستان کے اسپنرز کے خلاف بال مس کرنے کے خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، میں بھی خود کو کوئی ماہر نہیں مانتا لیکن میں ڈین جونز کا ضرور ذکر کروں گا، وہ حریف اسپنرز کا اثر اپنے قدموں کا استعمال کر کے ختم کر دیتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بھی کریز میں کھڑے ہو کر بال کا انتظار کرتا اور سویپ یا کٹ شاٹ کھیلتا تھا لیکن ڈین جونز بال کی لائن پر دوڑتے تھے، ڈین جونز کو اگر آگے نکلنے کا موقع نہ ملتا تو وہ لیگ سائیڈ کے گیپ میں شاٹس کھیلتے تھے، ہمیں اس وقت ڈانسنگ پاؤں درکار ہیں تاکہ شاٹس ملیں نہ کہ کریز میں کھڑے رہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔ ون ڈے ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ ابرار احمد نے دو اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی، یوں مجموعی طور پر 8 وکٹیں اسپنرز کے حصے میں آئی تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا چاچا کرکٹ

2026-06-03

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چاچا کرکٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ چاچا کرکٹ کئی دہائیوں سے اسٹیڈیم میں آکر پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں تاہم اب انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو اپنی آخری سیریز قرار دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاچا کرکٹ ایک فین سے بڑھ کر ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آج دوسرے ون ڈے میچ میں چاچا کرکٹ کو آنر پیش کرے گا جب کہ بورڈ چاچا کرکٹ کو اپنا مہمان بنائے گا اور ان کے اعزاز میں کیک کاٹا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کی اختتامی تقریب میں بھی چاچا کرکٹ کو مدعو کیا جائے گا۔

فٹبال ورلڈکپ 2026 کا فاتح کون

2026-06-03

دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ پہلا فٹبال ورلڈکپ ہے جس میں 48 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ 4 ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر گروپ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی اور ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار راؤنڈ آف 32 کا آغاز ہوگا۔ متعدد بہترین ٹیمیں فٹبال کے سب سے بڑے انعام کا تعاقب کریں گی اور 2026 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے۔ زیادہ ٹیموں کے باعث کوئی بھی پیشگوئی کرنا مشکل ہوگیا ہے مگر پھر بھی اوپٹا سپر کمپیوٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار کونسی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیت سکتی ہے۔ اوپٹا سپر کمپیوٹر بنیادی طور پر کوئی روایتی فزیکل کمپیوٹر نہیں بلکہ یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایسا ماڈل ہے جو کھیلوں کے ایونٹس کی پیشگوئیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ماڈل ڈیٹا کی بنیاد پر کسی ٹورنامنٹ کو 10 ہزار سے زائد بار ڈیجیٹل طور پر سیمولیٹ کرتا ہے اور پھر پیشگوئی کرتا ہے کہ کسی ٹیم کے ٹورنامنٹ جیتنے، فائنل میں پہنچنے یا میچ میں کامیابی کے کتنے فیصد امکانات ہوتے ہیں۔ تو اس سپر کمپیوٹر نے 10 پزار سیمولیشنز کی بنیاد پر پیشگوئی کی ہے کہ 2026 کا فیفا ورلڈکپ اسپین جیت سکتا ہے۔ سپر کمپیوٹر کے مطابق ورلڈکپ اسپین کے نام رہنے کا امکان 16.1 فیصد ہے۔ اسپین کے بعد فرانس کو دوسرے، انگلینڈ کو تیسرے اور ارجنٹینا کو چوتھے نمبر پر ممکنہ فاتح قرار دیا گیا ہے۔ ان تمام ٹیموں کا ورلڈکپ جیتنے کا امکان 10 فیصد سے زیادہ قرار دیا گیا ہے۔ البتہ ڈیٹا سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ کسی ٹیم کے پہلی بار ورلڈکپ جیتنے کا امکان بہت کم ہے اور محض ایک تہائی سے زائد سیمولیشنز کے نتائج میں پہلی بار کسی ٹیم کے چیمپئن بننے کا امکان ظاہر کیا گیا۔ 48 ٹیموں کے باعث سپر کمپیوٹر نے لاتعداد منظرنامے تیار کیے مگر تمام تر غیریقینی صورتحال کے باوجود ماڈل نے اسپین کو واضح طور پر فیورٹ قرار دیا۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ واحد بڑی ٹیم ہے جس کے کوارٹر فائنل نہ پہنچنے کا امکان 52.1 فیصد ہے، مگر کوارٹر فائنل پر پہنچنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان 39 جبکہ فائنل میں پہنچنے کا امکان 25.6 فیصد ہے۔ فرانس کے ورلڈ کپ جیتنے کا امکان 13 فیصد، انگلینڈ کا 11.2 فیصد جبکہ ارجنٹینا کا 10.4 فیصد ہے۔

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان

2026-06-03

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

فیفا ورلڈکپ 2026 میں1248

2026-06-03

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 48 ٹیموں کے اسکواڈز فائنل ہوگئے، رواں ایونٹ میں مجموعی طور پر 1248 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ پہلا فٹبال ورلڈکپ ہے جس میں 48 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ 4 ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 48 ٹیموں کے اسکواڈز فائنل ہوگئے ہیں۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 1248 کھلاڑی شامل ہوں گے جس کے ساتھ ہی رواں ایونٹ فیفاورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا۔ 357 کھلاڑی پہلے بھی فیفا ورلڈ کپ کھیل چکے جبکہ 891 کھلاڑی پہلی بار میدان میں اتریں گے۔ لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور گیلرمو اوچوا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کو تیار ہیں۔ 4 ممالک کیپ ورڈے، کوراساؤ، اردن اور ازبکستان پہلی بار ورلڈ کپ میں شامل ہیں۔ فیفا ورلڈکپ 2026 میں سب سے کم عمر کھلاڑی 17 سال جبکہ سب سے عمر رسیدہ 43 سال کا کھلاڑی شامل ہے۔ ایونٹ میں شریک 7 کھلاڑیوں کی عمر 40 سے زائد اور انڈر 20 کے 22 پلیئرز شریک ہیں۔