آپ کی آواز، آپ کی خبر
SNN — Sachal News Network
SACHALNEWS NETWORKسچ کے ساتھ، آپ کے ساتھ
PAKISTAN & BEYOND

خبر وہی، جو سچ ہو۔

براہِ راست WATCH LIVE ↗
بریکنگ نیوز
ٹوپی پہن کر خود کو مسلمان دکھانے والا شخص ہندوؤں کیخلاف اشتعال انگیز گفتگو کرتا پکڑا گیاکے پی کابینہ کے سابق اراکین کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں تاحال واپس نہ ہونے کا انکشافبلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاککیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیصصاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیاسابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے مستقل سر ڈھانپنے کی وجہ بتادیملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
SACHAL NEWS NETWORK

انٹرنیشنل

1902 خبریں
کاجا کالس نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ ٹینڈر واپس لے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع کے دیگر تمام منصوبے بھی روک دے۔  یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ نے خبردار کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری کی مزید توسیع فلسطینی علاقوں کے جغرافیائی تسلسل کو متاثر کرے گی اور مستقبل میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات مزید محدود ہوسکتے ہیں۔  E1 علاقہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے کے درمیان واقع ایک اہم خطہ ہے۔ اس علاقے میں تعمیرات کو فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے۔  یورپی یونین پہلے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کی توسیع پر تشویش کا اظہار کرچکی ہے اور اسرائیل پر زور دیتی رہی ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جو خطے میں دیرپا امن کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔