ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی۔
واشنگٹن میں بزنس سمٹ سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ آدمی کی صحت خراب ہو تو پتا چل جاتا ہے جیسے پچھلی امریکی انتظامیہ میں پتا چل جاتا تھا۔ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتا ہوں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ چین کے صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں ، چین کا دورہ اہم ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی ، ویت نام میں ہم نے 19 سال گزارے، کوریا میں 7 سال گزارے، اب ایران کے معاملے میں لوگ کہتے ہیں کہ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے 159 جہاز ڈبو دیے، میری تو خواہش تھی کہ ان پر قبضہ کیا جاتا۔
ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر تقریب سے روانہ ہو گئے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




