واشنگٹن میں ایران کی صورتحال پر اہم

واشنگٹن: ایران کی صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں اہم اجلاس ہوا جس میں صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانیوں سے فون پر بات کی۔
اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک تھےجنہوں نے اسلام آباد ٹاکس میں امریکی وفد کی قیادت کی تھی اور اگلے مذاکرات بھی انہی کی قیادت میں ہونے کاامکان ظاہر کیا گیاہے۔
سچویشن روم میں منعقد اجلاس میں آبنائے ہرمز سے متعلق نئی صورتحال اور ایران سے مذاکرات پر بات پر گفتگو کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں صدر ٹرمپ نے کم سے کم ایک مرتبہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانیوں سے فون پر بات کی۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس ایسے وقت منعقد کیا گیا جب 3 روز بعد امریکا ایران جنگ بندی کی 15 روزہ مدت ختم ہورہی ہے۔
صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ اسی ہفتے ڈیل متوقع ہے تاہم امریکا ایران مذاکرات کی نئی تاریخ تاحال طے نہیں کی جاسکی۔
وائٹ ہاؤس نے سچویشن روم اجلاس سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




