امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے وقت کا اعلان کر دیا۔
سینٹ کام نے 13 اپریل کو صبح 10 بجے ایسٹرن ٹائم کے مطابق ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور نکلنے والی تمام سمندری ٹریفک کی ناکہ بندی پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پا کستانی وقت کےمطابق آج شام 7 بجے سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع ہوگی۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ آبنائےہرمز میں میری ٹائم ٹریفک کی آمدورفت بندکی جائےگی، ناکہ بندی کا عارضی نفاذ جہازوں کی ایرانی پورٹس میں آمدورفت پرہوگا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




