کرپشن الزامات: اسرائیلی صدر نے

فائل فوٹو۔
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات پر وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست وزارت انصاف کو واپس بھجوا دی۔
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے درخواست پر فیصلے کے لیے مزید مواد طلب کرلیا، صدر کے قانونی مشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’جاری عدالتی کارروائی کے دوران معافی دینے کے اختیارات سے متعلق سابقہ مثالوں اور اضافی قانونی مواد کی ضرورت ہے، خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں سفارتی یا سکیورٹی نوعیت کے عوامل شامل ہوں ‘ ۔
حکام کے مطابق یہ اقدام صرف پیشہ ورانہ جائزہ مکمل کرنے کے لیے ہے اور اس سے کسی حتمی فیصلے کا عندیہ نہیں ملتا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




