ایران اور حزب اللہ کے ڈرونز ا
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران اور حزب اللہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے درد سر بن گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے سستے اور خودکُش شاہد ڈرونز کو پکڑنا مشکل ہورہا ہے اور ان چھوٹے ڈرونز کو روکنے کے لیے لاکھوں ڈالرز خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا یوکرین کے صدر زیلنکسی سے رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایرانی ڈرون حملوں کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور یوکرین نے اسرائیل کو ڈرونز کے خلاف موثر ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یوکرین نے مشرق وسطیٰ کے 5 ممالک میں ڈرونز کے خلاف فوجی یونٹس تعینات کیے ہیں، ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور اردن شامل ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




