حالیہ کشیدہ صورتحال کے اثرات

ریاض: سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات کو رونا وبا سے بڑھ کر ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق میامی میں فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخزانہ نے کہا کہ کشیدگی کے باعث عالمی سپلائی چین شدید متاثر ہوئی ہے اور اس کے عالمی معیشت پر دور رس اور سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث صورتحال نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے، تیل، گیس، کھاد اور دیگر کلیدی شعبوں کی منڈیوں پر اس کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔
محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب کی معیشت سرمایہ کاری کے لیے پرکشش حیثیت رکھتی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




