حملوں کے باوجود نئے سپریم لیڈر

ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس خبرگان نے خطرات اور حملوں کے باوجود نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کیا۔
علی لاریجانی نے کہا کہ موجودہ حساس حالات میں نیا لیڈر ملک کی رہنمائی کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو نئے سپریم لیڈرکی قیادت میں متحد رہنا چاہیے۔
اس کے علاوہ ایرانی صدرمسعودپزشکیان نے کہاکہ نئے سپریم لیڈر کاانتخاب قومی اتحاد اور ارادے کی مضبوطی ہے،فیصلہ ملک کی یکجہتی اورقومی وحدت کےفروغ کےلیے ہے۔
اسپیکرایرانی پارلیمنٹ نے بھی مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنے کا خیر مقدم کیا۔
اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ نئے رہنما کی پیروی کرنا سب کے لیے مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




