نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے مجتبیٰ خامنہ ای سے اپنی “مخلص اور تاحیات وفاداری” کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے احکامات سنیں گے اور انہیں نافذ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ 88 رکنی مجلسِ خبرگان کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلامی نظام کی تحریک نہیں رکے گی اور انقلاب اور اسلامی نظام کسی ایک فرد پر منحصر نہیں۔
ایران کی مسلح افواج نے بھی نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد کیا ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




