امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ پاسداران انقلاب کی تنصیبات،ایرانی فضائی دفاعی نظام کونشانہ بنایا، 9 بحری جہاز اور ایرانی بحریہ کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو ماردیا، ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی، بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب، ایرانی فوج اور پولیس ہتھیارڈال دیں تو استثنا مل سکتا ہے۔ہتھیار نہ ڈالے تو موت کا سامنا کریں۔
امریکی صدر نے کہا کہ اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہے گا، مزید امریکیوں کی ہلاکتوں کا امکان ہے، امریکیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایرانی شہریوں کے ساتھ ہے، ایرانی عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا ملک واپس لیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




