قطر میں بھارتی نیوی افسر کی

دوحہ: قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری پر مودی حکومت کو عالمی رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مودی حکومت کو مبینہ بدعنوانی کو خفیہ رکھنے میں ناکامی پر عالمی اور تاریخی رسوائی کا سامنا ہے۔ جبکہ قطر میں ایک سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری نے بھارت میں ہلچل مچا دی۔ اس پیشرفت کے بعد مودی حکومت کی سفارتی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ نے سابق نیوی افسر پورنیندو تیواری کی قطر میں گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ اس سے قبل بھی قطر میں جاسوسی کے الزامات کے تحت 8 سابق بھارتی نیوی افسران کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
بھارتی میڈیا نے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ کہا کہ اکتوبر 2023 میں قطری عدالت نے ان نیوی افسران کو سزائے موت سنائی تھی۔ جس کے بعد بھارت میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔
رپورٹ کے مطابق مودی حکومت بھرپور سفارتی کوششوں کے باوجود ان افسران کو وطن واپس لانے میں ناکام رہی۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ یہ کیس بھارتی فوج کی عالمی سطح پر بدنامی اور ہزیمت کا باعث بنا۔ جبکہ مودی حکومت اس حساس معاملے کو مؤثر سفارتی حکمت عملی کے تحت عالمی سطح پر سنبھالنے میں ناکام رہی۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی عسکری تربیت غیر پیشہ ورانہ بنیادوں پر کی گئی ہے۔ اور ادارے کے اندر موجود بدعنوانی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ جو فوج کے پیشہ ورانہ دعووں اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام، گرفتار کبوتر سے تفتیش شروع
انہوں نے کہا کہ داخلی کرپشن بھارتی فوج کی مجموعی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




