یورپی یونین کا ایران پر اضافی

تہران: یورپی یونین نے ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے معاملے پر ایران پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان انور العنونی کا کہنا ہے کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف حکومت کے پُرتشدد اقدامات پر نئی اور مزید سخت پابندیاں تجویز کرنے کے لیے یورپی یونین تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اور مظاہرین کے خلاف تشدد کو ناقابل قبول سمجھتی ہے۔ جس کے باعث مزید پابندیوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں حکومت کے حق میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی گئیں۔ ہزاروں شہری تہران کے مرکزی انقلاب چوک پر جمع ہوئے اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
حکومت کے حامی مظاہرین نے غیر ملکی حمایت یافتہ مسلح فسادات کی مخالفت کی۔ اور سیکیورٹی فورسز کی مستقل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قطر میں بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری، مودی حکومت کو عالمی رسوائی کا سامنا
ایرانی حکومت کا مؤقف ہے کہ ملک میں ہونے والے فسادات بیرونی مداخلت کا نتیجہ ہیں۔ جبکہ یورپی یونین سمیت مغربی ممالک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




