کیوبا معاہدہ کر لے اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کیوبا کو دھمکی دی کہ وہ امریکہ دیر ہونے سے پہلے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرے ورنہ نتائج کا سامنا کرے گا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان پر کیوبا کے صدر نے سخت ردِعمل دیا اور کہا کہ اس ملک کو ’کوئی یہ نہیں بتا سکتا کہ اسے کیا کرنا ہے۔
فلوریڈا کے قریب واقع یہ جزیرہ نما ملک کئی دہائیوں سے امریکہ کا مخالف اور وینزویلا کا اتحادی رہا ہے، تاہم حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے اپنی دھمکی آمیز زبان میں خاصی شدت پیدا کر دی ہے خصوصاً وینزویلا کے بائیں بازو کے رہنما نکولس مادورو کو ’اغوا‘ کرکے اقتدار سے ہٹانے کے بعد۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




