امیگریشن اہلکار کی مظاہرین پر فائرنگ

امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منی ایپلس میں امیگریشن اہلکار کی فائرنگ سے ایک سرگرم کارکن کی ہلاکت نے امریکا بھر میں احتجاج کی راہ ہموار کر دی ہے۔
شہری آزادیوں اور مہاجرین کے حقوق کی تنظیموں نے ہفتے کے روز ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے، جن میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
رائٹرز کے مطابق بدھ کے روز ایک آئی سی ای اہلکار نے 37 سالہ رینی گُڈ کو، جو تین بچوں کی ماں تھیں، رہائشی علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منی ایپلس میں تقریباً دو ہزار وفاقی اہلکار تعینات کیے گئے، جسے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا۔
کسی عالمی قانون کو نہیں مانتا ، ہر ملک میں فوجی کارروائی کیلئے آزاد ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
ریاست کے ڈیموکریٹک گورنر ٹم والز نے اس تعیناتی کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے ’’ریئلٹی ٹی وی طرز کی حکمرانی‘‘ کہا۔ اہل خانہ اور مقامی کارکنوں کے مطابق رینی گُڈ اُن رضاکار گروپس کا حصہ تھیں جو آئی سی ای کی سرگرمیوں کی نگرانی اور ریکارڈنگ کرتے ہیں۔
دوسری جانب ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کا دعویٰ ہے کہ رینی گُڈ اہلکاروں کو روکنے اور تعاقب میں مصروف تھیں اور انہوں نے اپنی گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی، جس پر اہلکار نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔ تاہم منی ایپلس کے میئر جیکب فرے نے کہا کہ عینی شاہدین کی ویڈیو وفاقی حکومت کے مؤقف کی تردید کرتی ہے۔
متضاد بیانات کے بعد مینیسوٹا اور ہینپِن کاؤنٹی کے حکام نے واقعے کی علیحدہ فوجداری تحقیقات شروع کر دی ہیں، جو ایف بی آئی کی وفاقی تحقیقات کے علاوہ ہوں گی۔ اس پیش رفت پر وفاقی اور ریاستی حکومت کے درمیان کشیدگی بھی بڑھ گئی ہے۔
امریکا نے وینزویلا کے تیل پر قبضہ نہ کیا ہوتا تو روس اور چین کر لیتے، ٹرمپ
واقعہ جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے مقام کے قریب پیش آیا، جس نے 2020 میں امریکا بھر میں نسلی انصاف کی تحریک کو جنم دیا تھا۔ تازہ واقعے کے بعد منی ایپلس، پورٹ لینڈ اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں، جبکہ مزید مظاہرے ہفتے اور اتوار کو متوقع ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




