نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنس کر 6 وہیل مچھلیاں ہلاک

نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنس کر 6 وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے ایک دور دراز ساحل پر بڑے پیمانے پر وہیل مچھلیاں پھنس گئی تھیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 55 کے قریب پائلٹ وہیل مچھلیاں ساحل کنارے پھنسی تھیں جن میں زیادہ تر واپس سمندر میں جانے میں کامیاب ہوئیں تاہم بدقسمتی سے 15 مچھلیاں بری طرح پھنس گئیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




