ایران میں جاری پُرتشدد احتجاج میں مزید شدت آگئی

ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری پُرتشدد احتجاج میں مزید شدت آگئی جہاں تازہ احتجاج کے دوران مظاہرین کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق احتجاج اُس وقت پُرتشدد رنگ اختیار کرگیا جب لردگان شہر میں دکاندار اپنی دکانیں بند کرنے کے بعد بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ بعض مظاہرین نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




