روس یوکرین کے ساتھ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن سےخصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور کشنرکی ملاقات اچھی رہی۔
وائٹ ہاؤس میں صحا فیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ اس ملاقات کا کیا نتیجہ نکلتاہے، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر پیوٹن یوکرین کے ساتھ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو روس یوکرین جنگ کبھی شروع ہی نہ ہوتی اور یوکرین اپنا 100 فیصد علاقہ برقرار رکھتا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




