امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دیں

امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دی ہیں۔ ان میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق جن ممالک کی امیگریشن درخواستیں روکنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار ، صومالیہ، سوڈان، تر کمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




